آفٹر شاکس ۔۔۔۔
حادثہ جو ہونا تھا ہوگیا۔۔کسی کی غفلت سے یا خُداوند کریم کی مرضی سے۔۔۔۔۔ پر اُس کے بعد کیا۔۔۔؟؟
جو سخت وقت تھا وہ اُن پر بیت گیا ۔۔۔جن پر بیتنا تھا۔۔۔ مگر اب کیا۔۔۔؟؟
جنہیں جانا تھا وہ چلے گئے۔۔۔مگر اب کیا۔۔۔؟؟
جو سخت آواز یا اعلان اپنے پیاروں کے بارے میں جنہوں نے سُننا تھا سُن لیا ۔۔۔مگر اب کیا۔۔۔؟؟
اس وقت سب سے مُشکل اور سخت وقت اُن کے وراثا پر گُزر رہا ہے۔۔۔جب تک لعش یا لعش کے کُچھ ٹکڑے نہیں مل جاتے۔۔ تب تک اُنہیں نہ صرف یہ اذیت برداشت کرنی پڑے گی۔۔۔کہ ناجانے کس حال میں ہونگے ۔۔۔جانے دیکھنے لائق بھی ہونگے کہ نہیں۔۔۔جانے کونسا بقیہ حصہ مل پائے گا۔۔۔ اور کس حالت میں۔۔۔
بلکہ اپنے گھر سے دور بہت دور رہنا اور خوار ہونا بھی پڑے گا۔۔۔ زیادہ تر اپنے خرچے پر۔۔۔
اب بتایا جارہا ہے کہ شناخت میں ہفتہ بھی لگ سکتا ہیں۔۔۔ جی ضرُور لگ سکتا ہیں۔۔۔
٫اُس ایک ہفتے کے لئے کیا بندوبست ہے آپکے پاس۔۔۔۔؟؟؟
کیا اُن ٹوٹے اور بکھرے ہوئے بد نصیب وراثا کے رہنے کا کوئی بندوبست کیا ہے آپ نے۔۔۔
کوئی مُلک کے ایک کونے سے آیا ہوگا تو کوئی دوسرے سے۔۔۔
اُس زلزلے کے بعد ۔۔۔۔ پیاروں کی باقیات کے انتطار جیسے آفٹر شاکس قسم کے مراحل میں ان بد نصیبوں کے لئے کیا ہے آپ کے پاس۔۔۔؟؟؟