آفتاب اقبال پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید پر برس پڑے

13aftabiqbafaiajaved.jpg

سینئر صحافی و تجزیہ کار آفتاب اقبال پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ اور جلسوں میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دینے والے فیصل جاوید پر برس پڑے۔

تفصیلات کے مطابق آفتاب اقبال نے ایک وی لاگ میں فیصل جاوید کی جانب سے لانگ مارچ کے دوران مائیک کو اپنے ہاتھ میں رکھنے اور یہاں تک کے عمران خان کو دینے میں بھی مزاحمت کرنے پر سخت تنقید کی اور اسے عمران خان سے بدتمیزی کے برابر قرار دیا۔

آفتاب اقبال نے کہا میں کنٹینر پر جانے سے اس لیے گریز کروں گا کہ وہاں موجود لوگ بہت ان سیکیور محسوس کرتے ہیں، اور سب سے زیادہ ان سیکیور وہ بندا بن جاتا ہے جو ہاتھ میں مائیک لے کر اسے ابا جان کا ایک آئٹم سمجھنا شروع کردیتا ہے اور کسی کو دینا پسند نہیں کرتا، حتیٰ کہ ایک بار اس شخص نے عمران خان کے شرارت کی جو بدتمیزی کے زمرے میں آتی ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ گزشہ روز جو جھگڑا ہوا ہے اس میں حماد اظہر کو فیصل جاوید سے مائیک چھیننا پڑا، فیصل جاوید صاحب آپ ایک اچھے ڈی جے ضرور ہیں، اس سے زیادہ کچھ نہیں ہیں، مجھے تو آپ کے ہاتھ لگے ہوئے ہیں، جب ٹیلی تھون میں میں تمہارے باس کی دعوت پر گیا تھا تو آپ نے یوں مائیک میں پکڑ رکھا تھا کہ نہیں میں نے نہیں دینا میں نے نہیں دینا،اس نے
مجھے کوئی پڑھا لکھا اینکر سمجھ لیا تھا ، مگر جب میں نے اس کو ہائی جیک کرلیا تو پھر فیصل کو پتا چلا۔

https://twitter.com/x/status/1587486699789189121
آفتاب اقبال نے کہا کہ یہ حرکتیں اچھی نہیں لگتیں، عمران خان آپ کیلئے سابق وزیراعظم یا وزیراعظم ہوں گے ہمارے لیے وہ ہمارے لیڈر ہیں، لہذا ہم ایسی بدتمیزی کی اجازت بھی نہیں دے سکتے۔
 

Rocky Khurasani

Senator (1k+ posts)
آفتاب اقبال کی طرف سے ایک انتہائی غیر ضروری اعتراض ۔ ۔ ۔ ۔
حماد اظہر، اور فیصل جاوید کو کپتان نے اپنے بیٹوں کی طرح بڑا کیا ہے ۔ ۔ ۔ ۔


This should be taken as constructive criticism. His attitude usually lacks basic etiquettes.
 

pkpatriot

Chief Minister (5k+ posts)
When Jalsa is conducted in any city good local persons should be given opportunity to host, its privilege, it's how you build team and confidence.

Faisal is pretty good and trustworthy but he should raise his role and develop people now.
آفتاب اقبال کی طرف سے ایک انتہائی غیر ضروری اعتراض ۔ ۔ ۔ ۔
حماد اظہر، اور فیصل جاوید کو کپتان نے اپنے بیٹوں کی طرح بڑا کیا ہے ۔ ۔ ۔ ۔



This should be taken as constructive criticism. His attitude usually lacks basic etiquettes.

Faisal Javed Khan has been with Imran khan since 1996 when he formed the party. Such loyal and ideological workers are more important than anyone else (especially fasli batairay).

sounds like personal grudge
 

Back
Top