
پی ٹی آئی رہنما فوادچوہدری نے ایک بار پھر مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کو خوب آڑے ہاتھوں لیا، فواد چوہدری نے ٹویٹ میں لکھا کہ اب مریم نواز اس ہفتے آصف کھوسہ کے بارے میں کہہ رہی ہیں وہ مدت ملازمت میں توسیع چاہتے تھے اور نواز شریف سے درخواستیں کر رہے تھے۔
فواد چودہدری نے مزید لکھا اب اگرکوئی انہیں آئین پڑھا ہی دے تو انہیں معلوم ہوجسٹس کو توسیع دینا آرٹیکل 179 کے مطابق وزیراعظم کا اختیار ہی نہیں کیونکہ آئین نے عمر کا تعین کر دیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1634058255746969600
اس سے پہلے فواد چوہدری نے کا تھا کہ پچھلے ہفتے مریم نواز کا سارا زور ثاقب نثار کے خلاف تھا کہ انہوں نے نواز شریف کو نا اہل کیا انہیں یاد کروایا کہ بی بی ثاقب نثار نواز شریف کو نا اہل کرنیوالے بینچ میں شامل ہی نہی نہیں تھے، ڈیرہ سال پندرہ دوسرے جج صاحبان مختلف بنچز میں یہ کیس سنتے رہے اور سب ہی اس نتیجے پر پہنچے۔
https://twitter.com/x/status/1634057399039344642