
کرکٹر محمد آصف افغانستان کو دلچسم مقابلے کے ساتھ چار چھکے مار کر شکست دینے پر ہر دل عزیز بن گئے، قوم کے اس ہیرو کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے،فیصل آباد کے ڈپٹی کمشنر نے بھی افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں بہترین کارکردگی پر مبارک باد دینے کے لیے کرکٹر آصف علی کی فیملی کو اپنے دفتر آنے کی دعوت دے دی تھی۔
ڈپٹی کمشنر آفس کے اسٹاف نے بذریعہ فون کرکٹر آصف علی کے بھائی سے رابطہ کیا اور ان کے بھائیوں اور والد کو کل دوپہر 2 بجے ڈی سی آفس آنے کا نلاوا بھیجا تھا، جس پرآصف علی کی فیملی کی جانب سے ڈپٹی کمشنر آفس آنے سے معذرت کر لی گئی ہے۔
’جیو نیوز کے رابطہ کرنے پر آصف علی کے بھائی کاشف نے بتایا ہے کہ ان کی فیملی کی مصروفیات کو جانے بغیر ہی ڈپٹی کمشنر آفس نے ملاقات کا وقت طے کر کے میڈیا کو آگاہ کر دیا تھا جبکہ ان کے فیملی ممبران ذاتی مصروفیت کی وجہ سے گھر سے باہر اور بتائے گئے وقت پر دستیاب نہیں تھے،ضلعی انتظامیہ کے ترجمان نے بھی ذاتی مصروفیات ہی وجہ بتائی ہے۔
آصف علی نے دو روز قبل پاک افغان میچ کے دوران چار چھکوں سے افغانیوں کے چھکے چھڑا دیے تھے، سات گیندوں پر پچیس رنز کی اننگز کھیل پاکستان کو جیت دلائی تھی اور میچ کے ہیرو قرار پائے تھے۔
دوسری جانب نجی چینل کے اینکر جمیل فاروقی نے دعویٰ کیا کہ " کرکٹر آصف علی کی شاندار پرفارمنس پر پنجاب حکومت نے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کو آصف علی کے گھر جاکر اہلخانہ کو مبارک باد دینے کا حکم دیا۔ جنابِ ڈپٹی کمشنر نے آصف علی کے گھر جا کر مبارک دینے کی بجائے اُن کے گھر والوں کو ہی کمشنر آفس طلب کرلیا ۔"
https://twitter.com/x/status/1454482490027089930
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/asif-ali-family-dc-211.jpg