
سابق صدر مملکت آصف علی زرداری ایک بار پھر پنجاب میں سیاسی تبدیلی کیلئے پر تولنا شروع ہوگئے ہیں۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پنجاب میں چوہدری پرویزالہیٰ کےخاتمے کیلئے پارٹی رہنماؤں کو ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق آصف علی زرداری ان دنوں دبئی میں مقیم ہیں جہاں سےایک یا دو روز میں ان کی واپسی متوقع ہے، واپسی کے بعد سابق صدرلاہور میں ڈیرےجمائیں گے اور پنجاب اسمبلی میں وزیراعلی کےخلاف عدم اعتماد کیلئے معاملات دیکھیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری کی خواہش ہے کہ پنجاب میں حمزہ شہباز شریف کی سابق حکومت واپس آجائے کیونکہ انہیں چوہدری پرویزالہیٰ سے گلہ ہے کہ انہوں نے وعدہ خلافی کی ہے، اسی لیے جتنی جلدی ہوسکےچوہدری پرویزالہیٰ کی حکومت کو جتنی جلدی ہوسکےگھر بھیج دیا جائے۔
اس خواہش کو عملی جامہ پہنانے کیلئے آصف علی زرداری نے اہم پارٹی رہنماؤں کو یہ ذمہ داریاں سونپ دی ہیں کہ وہ پنجاب میں ق لیگ سمیت دیگر ارکان سےرابطےکریں اور وزیراعلی کےخلاف عدم اعتماد کی راہ کو ہموار کریں ۔