
پاک افغان میچ کے دوران پاکستانی کھلاڑی آصف علی کو آؤٹ کرکے نامناسب انداز میں جشن منانے والے افغان باؤلر پر سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید۔
https://twitter.com/x/status/1567570759391891456
تفصیلات کے مطابق ایشیاء کپ کے سپر فور مرحلے میں پاک افغان میچ کے دوران افغان باؤلر فرید احمد ملک نےپاکستانی بیٹسمین آصف علی کو آؤٹ کرکے نامناسب انداز میں جشن منایا جس پر آصف علی کو بھی شدید غصہ آیا اور دونوں کھلاڑی آمنے سامنے آگئے، تاہم کھلاڑیوں نےبیچ بچاؤ کروایا۔
https://twitter.com/x/status/1567569174519779328
میچ کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے فرید احمد ملک کی اس حرکت پر شدید ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں کھری کھری سنادیں۔
صحافی وجاہت کاظمی نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ کچھ افغان کھلاڑیوں کی جانب سے شرمناک رویہ سامنے آیا، میں اس باؤلر کا نام بھی نہیں جانتا جس نے آصف علی کو آؤٹ کیا مگر اس کھلاڑی کا ایٹی ٹیوڈ دیکھیں، لوزر۔
https://twitter.com/x/status/1567566323848253441
صحافی سمیرا خان نے کہا کہ افغان پلیئرز نے آصف علی سے بدتمیزی کی ہے، ایمپائر کو مداخلت کرنا پڑی، یہ افغان کھلاڑیوں کی جانب سے نیچ سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1567565133777362946
ہارون نامی صارف نے آصف علی اور فرید احمد ملک کے درمیان لڑائی کی ویڈیو شیئر کی۔
https://twitter.com/x/status/1567567050834382848
سیٹھ عبداللہ نامی صارف نے کہا کہ نسیم شاہ نے آصف علی کا بدلہ لے لیا، وہ وننگ شاٹ مارنے کے بعد شدید غصے میں تھے۔
https://twitter.com/x/status/1567566183561400323
https://twitter.com/x/status/1567570633105575937
واضح رہے کہ آج ہونے والے سنسنی خیز میچ میں پاکستان نے افغانستان کو ایک وکٹ سے ہرا کر فائنل کیلئےکوالیفائی کرلیا ہے، افغانستان کو شکست دینے کے بعد بھارت اور افغانستان ایونٹ سے باہر ہوگئی ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/9asifvasfareedfight.jpg
Last edited by a moderator: