
آسٹریلیا کےدارالحکومت کینبراکے ایئرپورٹ پر ایک شخص نے فائرنگ کردی ،فائرنگ کےبعدایئرپورٹ پرفلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا۔
خبررساں ادارےکی رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ آسٹریلیا کےدارالحکومت کینبرا کے ایئرپورٹ پر اس وقت پیش آیا جب ایک مسلح شخص نے ایئرپورٹ ٹرمینل میں گھس کر ہوائی فائرنگ کردی جس سے ایئرپورٹ پر بھگدڑ مچ گئی۔
پولیس حکام کے مطابق مسلح شخص نے لوگوں پر براہ راست فائرنگ کرنے کےبجائے ہوا میں فائرنگ کی جس سے کوئی جانی نقصان یا کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں ملیں، پولیس نے حملہ آور کو موقع سےہی گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق دوران تفتیش ملزم سےفائرنگ کی وجہ جاننےکی کوشش کی جارہی ہے، فائرنگ کےبعد ٹرمینل پر بھگدڑ مچنے کےباعث فلائٹ آپریشن معطل کردی گئی تھی جسے چند گھنٹوں بعد دوبارہ بحال کردیا گیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/14austrailiairportfiring.jpg