آسٹریلیا، بیٹی کی جبری شادی کروانے کے جرم میں والدہ کو جیل بھجوا دیا گیا

13afgjsjsnaurt.png

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا میں بیٹی کی جبری شادی کروانے کے الزام میں افغان نژاد خاتون سکینہ محمد جان کو 3 سال قید کی سزا سنادی گئی ہے، سکینہ پر اپنی 21 سالہ بیٹی کی زبردستی شادی کروانے اور بدلے میں چھوٹی رقم وصول کرنے کا الزام تھا۔
2019 میں ہونے والی اس شادی کے بعد رقیہ کے 26 سالہ شوہر محمد علی حلیمی نے شادی کے ڈیڑھ ماہ بعد ہی اپنی اہلیہ کو چاقو کا وار کرکے قتل کردیا تھا ، عدالت نے محمد علی حلیمی کو قتل کا الزام ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنادی تھی، یہ رقیہ کی دوسری شادی تھی۔

رقیہ کے قتل کی تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ رقیہ کی والدہ نے اپنی بیٹی کی مرضی کے خلاف اس کی شادی کی جس کے بعد آسٹریلیوی حکومت نے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا اور عدالت نے انہیں تین سال قید کی سزا سنادی، سکینہ نے خود پر لگے الزامات کو مسترد کیا ہے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اگر ملزمہ الزامات کو قبول کرلیتیں تو ان کی سزا تین سال سے کم کرکے 1 سال کردی جاتی اور بقیہ سزا کی مدت وہ کمیونٹی سروس کرتیں۔

کیس کی سماعت کے دوران انکشاف ہوا کہ ہزارہ کمیٹی سے تعلق رکھنے والی افغان نژاد سکینہ 2013 میں اپنے پانچ بچوں کے ہمراہ آسٹریلیا آئی تھیں، سکینہ نے اپنی بیٹی رقیہ کی پہلی شادی 15 سال کی عمر میں کی مگر اس شادی کو سرکاری طور پر رجسٹرڈ نہیں کروایا، یہ شادی بھی رقیہ کی مرضی کے بغیر ہوئی اور 2 سال بعد طلاق کی صورت میں ختم ہوگئی۔

عدالتی فیصلے میں جج فرین ڈالزیئل نے لکھا کہ رقیہ 27 برس کی کی عمر تک دوبارہ شادی نہیں کرنا چاہتی تھیں اور تعلیم حاصل کرکے نوکری کرنا چاہتی تھیں، تاہم ان پر ناقابل برداشت دباؤ ڈال کر ان کی شادی کروائی گئی، سکینہ کی ماں نے اپنے ماں ہونے کے اختیارات کا غلط استعمال کرکے رقیہ کی خواہشوں کو نظر انداز کیا۔

خیال رہے آسٹریلیا میں یہ پہلا موقع ہے جب ملک میں جبری شادی کے قوانین کے تحت کسی خاتون کو سزا سنائی گئی ہے۔
 

Citizen X

(50k+ posts) بابائے فورم
Sahi kiya bhuddi ki aqal aab thikanay lagay gi, BC bahir jaatain hai lekin apna sara koorda karkat apnay saat ley jaatay hai. Phir goray in ko zaleel kerte hai to phir boltay hai ke Oh no they are so racists!
 

bilal6516

Senator (1k+ posts)
V
Sahi kiya bhuddi ki aqal aab thikanay lagay gi, BC bahir jaatain hai lekin apna sara koorda karkat apnay saat ley jaatay hai. Phir goray in ko zaleel kerte hai to phir boltay hai ke Oh no they are so racists!
Hazara community Bahut zyada isolated Hai Australia mein. Yeh Sirf apni community mein he rehte Hain.
 

Eagle-on-the-green

Minister (2k+ posts)
تعلیم کی کمی کی وجہ سے الگ تھلگ رھتے ھیں اور دوسرے بذریعہ کشتی آنے کا ٹراما الگ ھے۔ ۹۰ فیصد ڈیپریشن میں بھی رھتے ھیں۔
 

Back
Top