
پاکستان کے ابھرتے ہوئے پیسر محمد حسنین کا بگ بیش میں حریف کھلاڑی سے تلخ جملوں کا تبادلہ،ہینرکس موئسز نے محمد حسنین پر چکنگ کا الزام عائد کردیا، ہوا کچھ یوں کہ بگ بیش میچ میں سڈنی سکسرز کے کپتان آسٹریلوی بیٹر کو پاکستانی پیسر کے باؤنسرز کھیلنے میں کرنا پڑا مشکلات کا سامنا،اننگز کے 12ویں اوور میں ہینرکس نے ایک گیند بولر کی جانب کھیلی۔
سڈنی میں سڈنی سکسرز اور تھنڈر کے میچ میں سکسرز نے پہلے بیٹنگ کی۔5 وکٹ پر 197 اسکور کئے۔تھنڈر کی نمائندگی کرنے والے حسنین اور سکسرز کے بیٹر میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔
محمد حسنین نے وکٹ کو نشانہ بنانے کا اشارہ کیا،دونوں نے ایک دوسرے کو گھور کر دیکھا،پیسر نے باؤنسر کرایا،امپائر نے وائیڈ قرار دے دیا،ہینرکس نے کہا کہ ’’نائس تھرو دوست‘‘، اگلی گیند پر سنگل لینے کے بعد بھی وہ محمد حسنین سے کچھ کہنے کیلیے گئے۔
16 ویں اوور میں پیسر نے ایک شاندار باؤنسر کرایا تو ہینرکس نے ایک بار پھر کہا’’نائس تھرو میٹ‘‘، بیٹر کی جانب سے چکنگ کا الزام عائدکردیا گیا، اس الزام کو محمد حسنین کو دباؤ میں لانے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔
پاکستانی پیسر نہایت جارحانہ گیند بازی کررہے تھے۔انہوں نے 4 اوورز میں صرف 22 رنز دئیے،کوئی وکٹ تو نہ لے سکے ان کی گیند پر اسکور نہیں بن رہے تھے،تو وکٹیں بھی نہیں مل رہی تھیں،محمد حسنین کا لیگ میں یہ آخری میچ تھا۔ادھر حارث رؤف نے بگ بیش کو بڑا تجربہ قرار دیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/sydnen11213.jpg