
آسٹریلوی کھلاڑی کو دورہ پاکستان سے روکنے کیلئے بھارت کی جانب سے دھمکیاں ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ماضی کی طرح اب کی بار بھی بھارت اوچھے ہتھکنڈوں اور سازشوں سے باز نہ آیا، پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی روکنے کے لیے بھارت کی ایک اور سازش بے نقاب ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق 24 سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو دھمکی آمیز پیغام بھیجا گیا ہے، جس میں آسٹریلوی کھلاڑی کے خاندان کو پاکستان دورے پر نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔
واضح ہے کہ ایسے دھمکی آمیز پیغام کا مقصد یہ ہے کہ نیوزی لینڈ کی طرح آسٹریلوی ٹیم بھی پاکستان کے دورے سے واپس چلی جائے۔ رپورٹ کے مطابق 26 فروری کو آسٹریلوی ٹیم کے رکن کے خاندان کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر دھمکی آمیز پیغام ملا، جس میں ان کو دورہ پاکستان پر جانے سے روکنے اور اس دھمکی کے باوجود خلاف ورزی کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔
بادی النظر میں پہلے کی طرح اس بار بھی بھارت کی ایما پر یہ سازش کی گئی ہے، کیونکہ دھمکی آمیز پیغام انسٹا گرام پر فیک اکاؤنٹ کے ذریعے بھیجا گیا۔ مرائدل تیواڑی کے جعلی اکاؤنٹ میں ملوث ہونے کے ناقابل تردید ثبوت سامنے آئے ہیں، مرائدل تیواڑی بھارتی گجرات میں آئی ایم سی لمیٹڈ میں بطور افسر کام کرتا ہے۔
یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی راہ میں رخنہ ڈالنے کا یہ طریقہ پہلے بھی استعمال ہو چکا ہے، اس سے پہلے ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کو بھی دھمکی آمیز پیغامات بھیجے گئے تھے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم تو دورہ مکمل کیے بغیر ہی واپس لوٹ گئی تھی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/aurtl1i1i.jpg
Last edited by a moderator: