
آزادی مارچ سے20وزرا اور ایم پیز غائب، عمران خان کو فہرست مل گئی
تحریک انصاف کے آزادی مارچ سے بیس وزا اور ایم پیز کے غائب ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے،تفصیلات کے مطابق آزادی مارچ کے دوران پاکستان تحریک انصاف بیس وزرا اورایم پیز نے عمران خان کو تنہا چھوڑ دیا تھا، تمام وزرا اور ایم پیز نے خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد چلے گئے تھے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نےٖ غائب ہونے والے وزرا اور ایم پیز کی فہرست طلب کرلی ہے، جس کے مطابق اپنی تھکان دور کرنے کیلئے جو وزرا خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد پہچنے تھے ان میں شوکت یوسفزئی،کامران بنگش،مشتاق احمد غنی،طفیل انجم،ریاض خان شامل ہیں۔
عارف احمد زئی،شفیع اللہ،ہمایوں خان،فضل شکور،ابراہیم خٹک،اقبال وزیر،امجد علی،تاج محمدترند،خلیق الرحمان سمیت دیگر افراد بھی عمران خان کو آزادی مارچ میں تنہا چھوڑ کر چلے گئے تھے۔
ان وزرا اور ایم پیز کی سی سی ٹی وی فوٹیج عمران خان کو بھیج دی گئی ہے،کامران بنگش نے الزام کو مسترد کردیا کہا وہ اس وقت بھی ڈی چوک پر ہی موجود تھے جب ناخوشگوار واقعہ پیش آیا اور اس کے بعد بھی وہیں تھے۔
عارف احمد زئی کے مطابق وہ صبح ساڑھے پانچ بجے خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد گئے تھے، فضل اللہ شکور نے بھی بتایا کہ وہ بھی صبح ہی خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد گئے تھے،دیگر ارکان نے کہا کہ وہ خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد گئے ضرور لیکن ڈی چوک پر بھی موجود رہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/imran-kahn-kpk-house-mm.jpg