
زادکشمیر ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کوئی کامیابی حاصل نہ کرپائی اور بدترین شکست سے دو چار ہوئی ۔
نتائج کے مطابق میرپور،چڑہوئی ضمنی الیکشن دونوں حلقوں کے عوام نے مسلم لیگ ن کے بیانیہ کو مسترد کردیا ہے۔ ایل اے 12 میں پیپلزپارٹی نے میدان مار لیا۔مسلم لیگ ن دوسرے نمبر پر جبکہ تحریک انصاف تیسرے نمبر پر تھی
کچھ ماہ قبل عام اتنخابات میں ایل اے 12 سے مسلم لیگ ن کو 20080 جبکہ تحریک انصاف کو 17 ہزار 525 ووٹ ملے تھے۔گزشتہ روز ایل اے 12 میں تحریک انصاف کو 18858 اور ن لیگ کو 17892 ووٹ ملے اور تحریک انصاف تیسرے نمبر سے دوسرے نمبر پر آگئی ۔
نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی یہ سیٹ 24335 ووٹ لیکر جیت چکی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف نے ایک بار پھر ایل اے 3 میرپور کی نشست اپنے نام کرلی ، یہاں سے آزادکشمیر عام انتخابات میں بیرسٹرسلطان محمود جیتے تھے لیکن انکے آزادکشمیر کے صدر بننے کے بعد یہ سیٹ خالی ہوگئی جہاں سے انکے بیٹے نے حصہ لیا اور واضح مارجن سے ن لیگ کے چوہدری سعید کو ہرادیا۔
ایل اے 3 سے بیرسٹر سلطان کے صاحبزادے یاسرسلطان نے 20142 ووٹ حاصل کئے ، مسلم لیگ ن کے چوہدری سعید کو 11608 جبکہ پیپلزپارٹی کے چوہدری اشرف کو 1450 ووٹ ملے۔
یاسر سلطان نے چوہدری سعید کو 9 ہزار ووٹ سے شکست دی جبکہ یاسر سلطان کے والد نے چوہدری سعید کو 3000 سے زائد ووٹوں سے شکست دی
جولائی میں ہونیوالے عام انتخابات میں بیرسٹرسلطان نے 18703 ووٹ جبکہ انکے صاحبزادے نے موجودہ ضمنی الیکشن میں 20142 ووٹ یعنی 1439 ووٹس زیادہ حاصل کئے، اسی طرح ن لیگ کے چوہدری سعید نے پچھلے انتخابات میں 15556 ووٹس لئے تھے لیکن اس بار 11608ووٹ حاصل کئے یعنی 3908 ووٹس کم حاصل کئے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/maryamn111.jpg