
آرمی چیف کے نام بانی پی ٹی آئی کے پیغام کی کوئی اہمیت نہیں, عمران خان کے آرمی چیف کے نام پیغام پر حکومت کا ردعمل سامنے آگیا
وزیرِاعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا آرمی چیف کے نام مبینہ پیغام کافی دیر سے آیا ہے اور اس پیغام کی کوئی اہمیت نہیں,پی ٹی آئی کے فوج مخالف بیانات کو دیکھتے ہوئے کوئی ان پیغامات پر کیسے یقین کر سکتا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی والے اپنی نجی محفلوں میں کہتے ہیں کہ ہماری بات ہوگئی ہے، نومبر میں چیف جسٹس بدلتے ہی الیکشن کی تیاری کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ ان چیزوں کو اکٹھا کر کے دیکھیں تو پی ٹی آئی کی قیادت کی گفتگو پر شک ہوتا ہے، ہمیں الرٹ رہنا ہوگا اور ان چیزوں کو مینیج کرنا ہوگا, ہمیں نظر آرہا ہے کہ یہ کچھ کرنے جا رہے ہیں یا کوشش کریں گے، یہ جال بُن رہے ہیں تاکہ کوئی راستہ نکل سکے۔
وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے فوج، آرمی چیف اور ریاست کے خلاف ان کا پروپیگنڈا کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے، اس طرح کےبیان سے یہ ساری چیزیں بھلائی نہیں جا سکتیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی میں اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد عمر ایوب نے کہا تھا کہ شہباز شریف کی حکومت کے چھکے چھوٹ گئے ہیں، عوام نئے انتخابات کی تیاری کرے۔
مخصوص نشستوں کے حوالے سے عمران خان کے سامنے کنول شوزب نے سفارشات رکھی ہیں، جس پر عمران خان نے اطمینان اور تسلی کا اظہار کیا۔ علاوہ ازیں اسد قیصر نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ دسمبر تک ان کی جماعت حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہوگی۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ’اس بیان کی کوئی اہمیت نہیں ہے لیکن ہمیں نظر آرہا ہے کہ کچھ چییں ایسے انداز میں کی جارہی ہیں کہ ان کو اپنے تئیں لگتا ہے کہ اس طرح کا ایجنڈا پورا کر لیں گے، لیکن ایسا ہوگا نہیں۔‘
https://twitter.com/x/status/1816756518747848780 https://twitter.com/x/status/1816710162821840938
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/asim11n1h3.jpg
Last edited by a moderator: