
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے راولپنڈی کے سی ایم ایچ ہسپتال میں زیر علاج ن لیگی رہنما دانیال عزیز کی عیادت کی اور ان کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔
خبررساں ادارے روزنامہ 92 کی رپورٹ کے مطابق کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دانیال عزیز کی عیادت کیلئے سی ایم ایچ راولپنڈی کے سرجیکل وارڈ کا دورہ کیا اور دانیال عزیز کی اہلیہ رکن قومی اسمبلی مہناز اکبر عزیز اور بیٹے میکال عزیز سے گفتگو بھی کی۔
https://twitter.com/x/status/1539200432626622469
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دانیال عزیز ہماری قوم کا اثاثہ ہیں، معاشی صورتحال پر ان کی بہت گہری نظر ہوتی ہے ، قوم کو اس سے استفادہ حاصل کرنا چاہیے۔
آرمی چیف نے سی ایم ایچ کے ڈاکٹرو ں کو ہدایات دیں کہ دانیال عزیز کے علاج میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے، ہمارے ڈاکٹر پاک فوج کا اثاثہ ہیں ہمیں ان پر فخر ہے۔
آرمی چیف کو دانیال عزیز کی طبیعت کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے مہناز اکبرعزیز نے کہا کہ سی ایم ایچ میں ان کا بہترین علاج ہورہا ہے اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے لوگوں کی دعاؤں سے دانیال عزیز کو نئی زندگی ملی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/frfryn.jpg
Last edited: