
وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے احمد نوارنی کی آرمی چیف اور انکے اہلخانہ کے اثاثوں کے خبر اور دستاویزات لیک ہونے کی خبر پر نوٹس لے لیا ہے اور معاون خصوصی طارق پاشا کو تحقیقات کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
وزیر خزانہ نے ہدایت کی کہ تحقیقات کی جائیں کہ کیسے آرمی چیف اور انکے اہلخانہ کے اثاثوں اور ٹیکس کی معلومات کیسے لیک ہوئیں؟
وزیر خزانہ کی ہدایات کی روشنی میں طارق پاشا 24 گھنٹوں میں ذمہ دار کا تعین کرکے رپورٹ اسحاق ڈار کو پیش کریں گے۔
اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ جس نامعلوم ذمہ دار نے یہ اطلاعات لیک کیں یہ اس کی سنگین غلطی ہے، طارق پاشا ذاتی طور پر اس معاملے کی فوری انکوائری کریں۔
ارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق معلومات غیر قانونی اور غیر ضروری لیک کی گئیں، واضح طور پر ٹیکس معلومات کی مکمل رازداری کی خلاف ورزی کی گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز فیکٹ فوکس کے احمدنورانی نے ایک سٹوری شائع کی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ آرمی چیف کا خاندان 6 سالوں میں ارب پتی بن گیا۔ آرمی چیف کی شادی کے 9 دن بعد ہی ارب پتی بن گئیں جبکہ باقی بہنوں کی حالت ویسی کی ویسی ہی رہی۔
عائشہ باجوہ بہو بننے سے نو دن قبل ڈی ایچ اے گوجرانوالہ میں آٹھ پلاٹوں کی ملکیت حاصل کر لیتی ہیں۔
اس سٹوری میں احمد نورانی نے مختلف دستاویزات اور ایف بی آر ریکارڈ کا بھی حوالہ دیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/bajwa1i1i13.jpg
Last edited: