ندیم افضل چن اور شوکت بسرا آمنے سامنے۔۔ شوکت بسرا نے عمران خان کے آرمی چیف کو خط لکھنے کی وجہ بتائی تو ندیم افضل چن نے کہا کہ عران خان پچھلے مداخلت پر معافی مانگے جس پر شوکت بسرا جواب دئیے بغیر نہ رہ سکے۔
شوکت بسرا نے اپنے ایکس پیغام میں کہا کہ عمران خان کاآرمی چیف کو خط لکھنے کا مقصد ان کو ان کا حلف یاد دلانا ہے۔ جس کے تحت آرمی چیف کو سیاست میں حصہ نہیں لینا چاہیے
https://twitter.com/x/status/1890413872885944329
اس پر ندیم افضل چن نے شوکت بسرا کو جواب دیا کہ شوکت بھائی پچھلی مداخلت جنرل پاشا ۔جنرل فیض۔ جنرل راحیل۔ ثاقب نثار وغیرہ والی معافی مانگیں اور آئندہ کا عہد کریں کہ ایسا نہیں ھو گا پھر آپ کی آواز ۔ خطوط میں زیادہ طاقت آے گی۔
https://twitter.com/x/status/1890686684146086303
اس پر شوکت بسرا نے ندیم افضل چن کو جواب دیا کہ چن صاحب آپ کی اور ن لیگ کی حکومت ہے۔ بے شک وہ جعلی حکومت ہے۔ جو موجودہ فوجی قیادت نے بنائی ہے ، جس جس نے بھی آئین توڑا اور سیاست میں مداخلت کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ خواہ کوئی سابق جنرل ہے یا موجودہ بسم اللہ کریں اور سب کے خلاف آرٹیکل 6 کی کاروائی شروع کریں،پی ٹی آئی آپ کو سپورٹ کرے گی
https://twitter.com/x/status/1890701342529704305
صحافی عمران ریاض نے کہا کہ داخلت جرنیل کریں اور معافی سیاستدان مانگیں۔ چن صاحب کیا یہ فکری بدیانتی نہیں ہے؟ اپنی سیاست کا آغاز تو بھٹو اور نواز شریف نے بھی جرنیلوں کی گود سے کیا تھا۔ پاکستان جیسے ملک میں جہاں ہر چیز پر قبضہ ہو وہاں کون بوٹوں والے ٹریک پر نہیں چلا؟
انہوں نے مزید کہا کہ آج جب قوم کی آنکھیں کھل گئی ہیں تو آپ نے کیوں دوبارہ وہی بوٹوں والا ٹریک پکڑ لیا؟ کل تک جس لڑائی کو آپ مقدس سمجھتے تھے وہ آج کیوں لالچ کی نظر ہوگئی؟
https://twitter.com/x/status/1890910222228799766
نادربلوچ نے تبصرہ کیا کہ چن صاحب کیا سیاسی تاریخ جنرل پاشا اور فیض حمید سے شروع ہوتی ہے؟. یا ایوب خان سے بھی پہلے شروع ہوتی ہے، کتابیں بھری پڑی ہیں کہ بھٹو ایوب خان کو ڈیڈی کہا کرتے تھے۔۔۔ پھر محترمہ کا دور آیا ، نواز شریف کا دور آیا، دونوں کہیں نہ کہیں استعمال ہوئے۔۔ میثاق جمہوریت کے باوجود نواز شریف استعمال ہوئے اس کے بعد اب آپ کی پارٹی پھر استعمال ہوئی، اس پر معافی نہیں مانگی چاہیئے ؟
https://twitter.com/x/status/1890912290016555321