
سما نیوز کے پروگرام نیوز بیٹ میں میزبان پارس نے دفاعی تجزیہ کار امجد شعیب سے سوال کیا کہ آپ کو کیا لگتا ہے حکومت کیلئے خیر ہی خیر ہے یا اپوزشین نے حکومت کو گرانے کی تیاری کرلی ہے کیونکہ وہ دعویٰ کررہے ہیں کہ بیس سے زائدا رکان ان کے ساتھ ہیں،یا آپ بھی سمجھتے ہیں عمران خان کو گھبرانے کی ضرورت ہے؟
امجد شعیب نے کہا کہ مولانا کا ایک جملہ دہرادیتا ہوں،وہ یہ ہے خزاں چلی جائے بہار بے شک آئے ناں آئے،یعنی آپ جائیں جہنم میں، عمران خان جائے، آپ جانے آپ کا کام جانے، یہ ہوتی ہے سیاست،عمران خان لازمی طور پر دباؤ میں ہیں۔
تجزیہ کار نے کہا کہ ترپ کے پتے استعمال کرنا عمران خان کا حق ہے، لیکن اگر وہ اس پتے کو صحیح طریقے سے استعمال کریں تو بات ہے،اپنے آپ کو بچانے کیلئے جیسے میاں نواز شریف نے کیا۔
اینکر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی تعیناتی کے حوالے سے سوال پوچھا، جس پر امجد شعیب نے کہا کہ آرمی چیف توسیع کے معاملے میں دلچسپی نہیں رکھتے، اس حوالے سے انہوں نے آگاہ بھی کردیاہے۔