M
Murshad Jee
Guest
سرکار دو عالم حضرت محمد مصطفیٰ صلی الله علیھ و آلہ وسلم نے ارشاد پاک فرمایا ہے کہ علم حاصل کرو چاہے تمھیں چین ہی کیوں نہ جانا پڑے
میرا خیال ہے کہ پیارے آقا صلی الله علیھ و آلہ و سلم نے ہمیں کوئی پیغام دیا ہے خاص طور پر چین کا کہ کر اور اگر سرکار دو عالم صلی الله علیھ و آلہ وسلم نے کسی دور کے علاقے کا ہی کہنا تھا اس لئے کہ ہم علم کے حصول کے لئے دور دراز علاقوں میں جائیں اور سفر کو اپنے علم کے حصول میں آڑے نہ آنے دیں تو آپ صلی الله عالیہ وآلہ وسلم کسی اور ملک کا بھی فرما سکتے تھے لیکن صرف چین ہی کیوں ؟
آپ دیکھیں تو آنے والے وقت میں چین دنیا میں ایک نئی سپر پاور بن رہا ہے اور پاکستان کے چین کے ساتھ جو دوستانہ تعلّقات ہیں اس سب کے پیچھے کوئی خاص وجہ ضرور ہے
یہ میری خام خیالی یا بچگانہ پن بھی ہو سکتا ہے لیکن یہ سوال مجھے بہت تنگ کرتا ہے اور مجھے لگتا ہے کہ اس میں ہمارے لئے کوئی خاص پیغام ہے
آپ کا کیا خیال ہے ؟ اور اگر کسی دوست کے پاس کسی قسم کا اس ٹاپک سے متعلقہ کوئی مواد ہے تو مہربانی فرما کر شئیر کریں