RajaRawal111
Prime Minister (20k+ posts)
آج یہ پٹواری انصافیوں سے زیادہ خوش ہے - اس لئے کہ خان صاحب نا اہلی سے بچ گئے - میں یہ دعویٰ کرنے کی جرات کبھی نہیں کروں گا کہ میں انصافیوں سے زیادہ اس لئے خوش ہوں کیوں کہ خان صاحب نا اہلی سے بچ گئے - میں جانتا ہوں کہ جو اہمیت خان صاحب کی انصافیوں کے دل میں ہے میں اس کے سامنے کبھی نہیں کھڑا ہو سکتا - میری انصافیوں سے زیادہ خوشی کی وجہ یہ ہے کہ آج آنے والے دونوں بڑے فیصلوں نے ثابت کیا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کا اس سیسٹم کو لپیٹنے کا ابھی کوئی ارادہ نہیں
میں اپنی سمجھ بوجھ کے بڑے دعوے نہیں کروں گا لیکن معروضی حالات دیکھتے ہوے جب آقا امریکہ گھوریاں ڈال رہا ہو - سخی سعودیہ اپنی اندرونی الجھنوں میں پھنسا ہو - جب چین مایوسی کا اظہار کر رہا ہو - جب ضرب عضب اور رد الفساد جیسی قربانیاں اپنا رنگ اس لئے لا رہی ہوں کیوں کہ پوری قوم بغیر سیاسی تفریق کے ایک ہو کر کھڑی ہے - ان حالات میں ہے سب قا بل فہم نہیں لگ رہا تھا - لیکن ارد گرد سے مسلسل آتی آوازیں مجھے کچھ مایوس کرنے لگی تھیں
اب خان صاحب کو اور شہباز شریف کو چھٹی دے کر ثابت ہوا ہے کہ ایسٹیبلشمنٹ نے اپنا کام مکمل کر لیا اور اس میدان کو اس نے خان صاحب اور شہباز شریف کے درمیان صحت مند مقابلے کے لئے خالی چھوڑ دیا ہے پٹواری انصافیوں سے زیادہ اس لئے خوش ہے کیوں کہ
اب راج کرے گی خلق خدا
جو میں بھی ہوں اور تم بھی ہو
Last edited by a moderator: