آئی پی پی نے بے شمار سیاسی خاندانوں کو برباد کر دیا،ہاشم ڈوگر

hashi11m1h.jpg

کرنل (ر)ہاشم ڈوگر عثمان بزدار کی حکومت میں تحریک انصاف کے اہم وزیر تھے، وہ پرویزالٰہی حکومت میں وزیرداخلہ بھی رہے مگر 9 مئی واقعات کے بعد تحریک انصاف چھوڑ گئے اور بعدازاں استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوگئے۔

مگر وہ 8 فروری کے الیکشن میں ہارگئے اور گزشتہ روز انہوں نے اعتراف کیا کہ استحکام پارٹی میں شامل ہونا ایک بڑی غلطی تھی، اس نے کئی سیاسی خاندان برباد کردئیے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں کرنل (ر)ہاشم ڈوگر نے کہا کہ آئی پی پی جیسا ناکام پراجیکٹ ماضی میں کبھی بھی لانچ نہیں کیا گیا۔ بے شمار سیاسی خاندانوں کو برباد کر دیا گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1780668120471834925
اس پر شاکر محموداعوان نے ردعمل دیا کہ استحکام پارٹی نے ضمیر کے سوداگروں کی سیاست ختم کی ہے کیونکہ استحکام میں جانے والے سمجھتے تھے کہ مستقبل استحکام کا ہے اور استحکام پارٹی وڑ گئی،،اس کا صرف ایک شخص فائدہ حاصل کر سکا جس نے سب کی قربانی دی اور اب ان لوگوں کو پوچھتا تک نہیں جو اسکی پارٹی میں شامل ہوئے تھے
https://twitter.com/x/status/1780822720776643053
نوشی گیلانی نے ہاشم ڈوگر کا وہ بیان شئیر کیا جس میں وہ کہتے ہیں کہ پی ٹی آی کا نشان بلا نہ ہونے کی وجہ سے تمام امیدوار آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ مجھے امید ہے ان میں سے جو خوش قسمت جیتیں گے وہ مستقبل میں آئ پی پی میں شمولیت اختیار کریں گے

نوشی گیلانی نے ہاشم ڈوگر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے آپ کو عزت دی لیکن آپ نے غدّاری کی ۔سو عوام نے آپ کو مسترد کردیا۔۔بس اتنی سی بات ہے
https://twitter.com/x/status/1780668120471834925
عدیل راجہ نے طنز کیا کہ حوصلہ کرنا تھا۔۔ نس نس کہ پریس کانفرنس نہیں کرنا تھی
https://twitter.com/x/status/1780685343341350970
رضوان غلزئی نے ردعمل دیا کہ اگر آپکو واقعی لگتا تھا کہ اس دور میں بھی کوئی مصنوعی پروجیکٹ کامیاب ہوسکتا ہے تو آپ جیسے کم عقل انسانوں کو سیاست کرنے کا کوئی حق نہیں ہونا چاہئیے۔
https://twitter.com/x/status/1780681333871689846
رائے ثاقب کھرل نے کہا کہ کرنل صاحب آپ نے اور آپ کے دوستوں نے آئی پی پی جوائن کیسے کی تھی وہ تفصیلات بھی کبھی سنائیں نا؟
https://twitter.com/x/status/1780675035297911185
ذیشان سید نے تبصرہ کیا کہ ویسے سنا تھا اور دیکھ بھی لیا کہ یہ جو سابق یا حاضر سروس بھائی ہوتے ہیں انکی عقل اکثر اوقات گھٹنوں میں پائی جاتی ہیں،یہ موصوف جب گرفتاری کی ڈر سے پارٹی چھوڑ کر بھاگ گئے تو آئی پی پی کو قبلہ مان کر بلند و بانگ دعوے کرتے رہے اور آج موصوف کو دیکھے، ترس آتا ہے ایسے لوگوں پر کبھی کبھی
https://twitter.com/x/status/1780828917487595873
امجد خان نے ہاشم ڈوگر کا پران کلپ شئیر کیا جس میں وہ کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کا بیلٹ پیپر پہ نہ ہونا ہمیں سوٹ کرتا ہے پی ٹی آئی اگر الیکشن میں ہوئی تو ہمارے ووٹ تقسیم ہوں گے پی ٹی آئی کا یہ کہنا کہ کھمبے کو ٹکٹ دیں گے تو وہ بھی جیتے گا ایسا نہیں ہوتا
https://twitter.com/x/status/1780800027369120012 https://twitter.com/x/status/1780850825688187316
 
Last edited by a moderator:

sensible

Chief Minister (5k+ posts)

اتنا سچ بول دینے پر بھی پی ٹی آئی کا دروازہ آپ جناب پر اب ہمیشہ بند ہی رہے گا

ویسے بھی آپ صرف بڑھکیں مارنے والے ایک نالائق اور ناکام وزیر تھے
وہ بس قسمت کو رو رہا ہے ۔ان لوگوں پر اب ادھر ادھر پھدکنے کے راستے بھی عوام نے بند کر دئے ہیں اور بے عزتی بھی روزانہ کی خوراک روزانہ ملتی ہے اور اب انہیں اپنی پارٹی میں بھی کوئ لینے کی غلطی نہیں کرے گا کیونکہ ان پر اعتبار نہیں کر سکتے کہ یہ مشکل میں اپنے قدموں پر کھڑے رہ سکتے ہیں پتہ نہیں فوج نے ان بزدل چوہوں کو کیسے کرنل کے عہدے تک پہنچایا۔