
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں غیر ملکی کھلاڑی کے سب سے مہنگے داموں میں فروخت ہونے کا راستہ بندکردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انڈین کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے آئی پی ایل میں غیر ملکی کھلاڑیوں کا زیادہ رقم کمانے اور مہنگے داموں فروخت ہونے کا راستہ روک دیا ہے،۔
بی سی سی آئی نے آئی پی ایل میں کھلاڑیوں کی میگا آکشن کے حوالے سے نئے قواعد وضوابط جاری کردیئے ہیں، جن کے مطابق اب آئی پی ایل کی نیلامی میں خریدے جانے والے کھلاڑی بعد میں دستبردار ہوئے تو ان کھلاڑیوں پر 2 سال کیلئے آئی پی ایل کھیلنے پر پابندی عائد کردی جائے گی۔
غیر ملکی کھلاڑیوں کو دستبردار ہونے سے پہلے انجری یا طبی وجوہات جیسی مضبوط وجہ بتانا ہوگی، کھلاڑیوں کی جانب سے دی جانے والی وجوہات کی تصدیق ہوم بورڈ سے بھی کی جائےگی، جو کھلاڑی میگا آکشن کیلئے رجسٹر نہیں کروائے گا وہ منی آکشن میں بھی حصہ نہیں لے سکے گا۔
نئے قواعد و ضوابط کے مطابق اب غیر ملکی کھلاڑی منی آکشن کیلئے بھی رجسٹر نہیں ہوسکیں گے، منی آکشن کی زیادہ سے زیادہ فیس بھی مقرر کردی گئی ہے، میگا آکشن میں فیس 18کروڑ بھارتی روپےجبکہ منی آکشن میں 16 کروڑ روپے فیس ہوگی، اضافی فیس کی صورت میں رقم بورڈ کو دی جائے گی، بورڈ اس رقم کو پلیئرز ویلفیئر کیلئے استعمال کرے گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/18iplskskkkautctionsdj.png
Last edited: