
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نےٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر 2021 کیلئے 4 ٹیسٹ پلیئرز کو نامزد کردیا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے نامزد کیے گئے کھلاڑیوں میں برطانوی کپتان جوئے روٹ، نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر کائل جیمسن، بھارتی اسپنر روی چندر ایشون اور سری لنکن بیٹسمین ڈیموتھ کارنارتنے شامل ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر کیلئے کسی پاکستانی کھلاڑی کو نامزد نہیں کیا ہے، حالانکہ پاکستانی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی اس سال میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔
آئی سی سی کی جانب سے بھارتی اسپنر ایشون اور نیوزی لینڈ کے باؤلر کائل جیمسن کو پلیئر آف دی ایئر کیلئے شامل کیا گیا ہے ، بھارتی اسپنر تو اس سال سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر ہیں جنہوں نے 52 وکٹیں لی ہیں ان کے بعد پاکستانی باؤلر شاہین شاہ آفریدی 47 وکٹوں کے ساتھ دوسرے جبکہ حسن علی 41 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
آئی سی سی نے ان دونوں پاکستانی کھلاڑیوں سمیت متعدد باؤلرز کو چھوڑ کر رواں سال 27 وکٹیں لینے والے نیوزی لینڈ کے کائل جیمسن کو ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر کیلئے نامزد کردیا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے آئی سی سی کی نامزدگیوں کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے اس فہرست پر نظر ثانی کا مطالبہ کررہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1475762311927410689
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/3ICCtesctnazm.jpg