
آئی سی سی ورلڈ کپ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی فٹنس بہتر بنانےکیلئے فوجی ٹریننگ دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) ورلڈ کپ سے قبل قومی کرکٹرز کو کاکول ملٹری اکیڈمی میں فوجی ٹریننگ کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کھلاڑیوں کی رمضان المبارک کے مہینے میں بھی مشقیں کروائی جائیں گی۔
اس حوالے سےچیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی کرکٹرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ حکام کرکٹرز کی فٹنس بہتر بنانے کیلئے تیزی سے کام کریں، 25 مارچ سے 8 اپریل تک قومی کرکٹرز کا کاکول ملٹری اکیڈمی میں ٹریننگ کیمپ لگے گا۔
انہوں نے مزید کہا نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کرنا ہے، اس کے بعد قومی ٹیم نے انگلینڈ، آئرلینڈ اور پھر ورلڈ کپ کیلئے امریکہ اور پھر ویسٹ انڈیز جانا ہے، ٹریننگ کیلئے وقت نکالنا مشکل تھا۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ اب قومی ٹیم کی سیلکشن میرٹ پر ہوگی ، باصلاحیت کھلاڑیوں کو ٹیم میں آنے کیلئے انتظار نہیں کرنا پڑے گا، کوچنگ اسٹاف کی تقرری کیلئے بھی رابطے میں ہیں، ہم بہترین دستیاب افراد کی خدمات حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/7pakistancrittamsn.png