
لاہور میں انسپکٹر جنرل پولیس سے ملاقات کی اجازت نا ملنے پر خود کو آگ لگانے والا شہری چل بسا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے میو اسپتال میں زیر علاج شہری اصغر سہیل دوران علاج دم توڑ گیا ہے، اسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد متوفی کی لاش لواحقین کے حوالے کردی ہے۔
خیال رہے کہ اصغر سہیل لاہور کے علاقے کماہاں کا رہائشی تھا اور پگڑی پر حاصل کیے گئے مکان میں رہتا تھا، مالک مکان کیجانب سے پیشگی نوٹس دیئے بغیر گھر خالی کروالیا تھا۔
متوفی مالک مکان کے خلاف احتجاج کرنے کیلئے آئی جی آفس پہنچا جہاں اس نے آءی جی آفس کے باہر آئی جی صاحب سے ملاقات کیلئے انتظار میں بیٹھا تھا، آئی جی آفس کی سیکیورٹی کی جانب سے ملاقات کی اجازت نا ملنے پراصغر سہیل نے خود کو آگ لگالی۔
پولیس اہلکاروں نے فوری طور پراصغر سہیل کو بچانے کی بھرپور کوشش کی اس دوران پولیس اہلکار عادل بھی آگ سے جھلس کر زخمی ہوگیا،زخمی شہری کو فوری طور پر لاہور کے میو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/igaa11h1.jpg