آئی ایم ایف کی پاکستان کی معاشی شرح نمو میں کمی کی پیشگوئی

IMF-pak.jpg


عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے حالیہ رپورٹ میں پاکستان کے معاشی شرح نمو کا ہدف پورا نہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ آئی ایم ایف نے اپنی جاری کردہ "ورلڈ اکنامک آؤٹ لک" میں رواں مالی سال کے لیے پاکستان کی معاشی شرح نمو کی پیشگوئی کو 3.2 فیصد سے کم کرکے 3 فیصد کر دیا ہے۔

آئی ایم ایف کی رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 3 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ حکومت پاکستان نے اس مالی سال کے لیے معاشی شرح نمو کا ہدف 3.6 فیصد مقرر کیا تھا، جو اب خطرے میں نظر آتا ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں پاکستان کے معاشی شرح نمو میں اضافہ متوقع ہے، جسے 4 فیصد تک پہنچانے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ پچھلے مالی سال، یہ شرح نمو 2.5 فیصد پر رہی تھی۔

آئی ایم ایف کے تخمینے کے مطابق، اکتوبر 2024 میں پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح 3.2 فیصد رہنے کا امکان تھا۔ جبکہ رپورٹ کے مطابق اس سال بھارت کی معاشی ترقی 6.5 فیصد، اور امریکا کی معاشی ترقی 2.7 فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔ آئندہ مالی سال کے لیے امریکا کی معاشی ترقی کی شرح 2.1 فیصد رہنے کے اندازے لگائے گئے ہیں۔

اسی طرح، چین کی معاشی ترقی رواں مالی سال 4.6 فیصد رہنے کی توقع کی جا رہی ہے، جبکہ برطانیہ کی معاشی ترقی کی شرح 1.6 فیصد رہنے کا امکان ہے، اور آئندہ مالی سال برطانیہ کی معاشی ترقی 1.5 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

یہ تضاد پاکستان کی معیشت کی موجودہ صورت حال کی عکاسی کرتا ہے اور ملک کے اقتصادی مستقبل کے بارے میں تشویش پیدا کرتا ہے۔​
 

Back
Top