آئی ایم ایف کی تجویز، حکومت کا ادویات پر سیلز ٹیکس لگانے پر غور

7medicenensalestax.png

وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی تجویز پر ادویات پر بھی سیلز ٹیکس عائد کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف) کی تجویز کے بعد ادویات پر سیلز ٹیکس عائد ہونے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت ادویات پر 10 سے 18 فیصد تک سیلز ٹیکس عائد کرسکتی ہے۔

وفاقی حکام کے مطابق ضروری ادویات کے علاوہ کمپنیاں دیگر ادویات کی قیمتیں خود بڑھاسکتی ہیں، ادویات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے حوالے سے نگراں حکومت نے بھی فیصلہ کیا تھا۔


اس خبر کے سامنے آنے کے بعد ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ادویات کی پر سیلز ٹیکس عائد ہونے اور قیمتوں کے ڈی ریگولیٹ ہونے سے ادویات عوام کی قوت خرید سے باہر ہوجائیں گی، ہیلتھ انشورنس اور صحت سہولت پروگرام کے تحت عوام کو ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

ماہرین کے مطابق پاکستان میں روزانہ کروڑوں لوگ مختلف بیماریوں کی ادویات استعمال کرتےہیں، ان بیماریوں میں دل، بلڈ پریشر، ذیابیطس، جگر، معدے اورگردوں کے علاوہ ذہنی و غیر متعدی امراض بھی شامل ہیں۔
 

exitonce

Prime Minister (20k+ posts)
Ya khud bhee kuch karany kay qabil hain ya IMF he hank rahah hay bus. Khithay wadrr gayain aye muneeray mistry.
 

Back
Top