آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پر حکومت کا سرتسلیم خم

imahiahhas.jpg

حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پر سر تسلیم خم کرتے ہوئے لگژری آئمز پر سیلز ٹیکس بڑھا دیا۔ وفاقی کابینہ نے لگژری آئٹمز پر سیلز ٹیکس 25 فیصد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے منظوری دی ہے، سرکولیشن سمری منظوری کے بعدایف بی آرنوٹیفکیشن جاری کرے گا۔ اور اس اقدام سے ایف بی آر کو 4 ماہ میں 15 ارب روپے کی آمدن ہوگی۔

ذرائع نے بتایا کہ کابینہ کی منظوری کے بعد لگژری آئٹمز پر25 فیصد سیلز ٹیکس کا نفاذ یکم مارچ سے ہو گا، جس کے بعد 1400سی سی گاڑیوں پر بھی سیلز ٹیکس 25 فیصد ہو جائے گا۔

ذرائع کے مطابق امپورٹڈ الیکٹرونکس آئٹمز، میک اپ کے سامان پر 25 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا گیا ہے، شیمپو، صابن اور لوشن، امپورٹڈ ہیڈ فونز پر بھی 25 فیصد ٹیکس عائد کردیا گیا ہے۔

اسی طرح اسپیکرز، دروازوں اور کھڑکیوں پر سیلز ٹیکس 25 فیصد ہو جائے گا، امپورٹڈ لگژری برتنوں، باتھ فٹنگز، ٹائلز اور سینیٹری کے سامان پر بھی 25 فیصد اور فانوس، فینسی لائٹس پر بھی سیلز ٹیکس 25 فیصد ہو جائے گا۔
 

Back
Top