آئی ایم ایف کا زرمبادلہ ذخائر2 ماہ کی درآمدات کے مساوی کرنیکا مطالبہ

imfhahssiaha.jpg


آئی ایم ایف نے پاکستان سے زرمبادلہ ذخائر2 ماہ کی درآمدت کے مساوی کرنے کا مطالبہ کردیا ہے

آئی ایم ایف کے پاکستان سے مطالبات مسلسل بڑھ رہے ہیں، اب آئی ایم ایف نے پاکستان سے مطالبہ کردیا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر دو ماہ کی درآمدات کے مساوی ہونے چاہئیں، جو 11 سے 12 ارب ڈالر بنتے ہیں۔

وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان 9 ویں اقتصادی جائزہ رپورٹ کی بیشتر شرائط پوری کرچکا ہے، حکومت نے سٹاف لیول معاہدے کیلئے 170 ارب کے ٹیکس بھی عائد کئے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1655459986347286528
وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ ہم نےآئی ایم ایف کی شرائط کے عین مطابق بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ، مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ کی پالیسی اختیار کی۔

دوسری جانب نجی چینل جیو کے مطابق پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان قرض پروگرام تاحال تاخیرکا شکار ہے جس کے باعث بجٹ سازی کا عمل متاثر ہونےکا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف بورڈ کے اجلاسوں کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف کے17 مئی تک اجلاس میں پاکستان کا معاملہ ایجنڈے میں شامل نہیں ہے۔
 

Dr Adam

President (40k+ posts)

آئی ایم ایف روز اس پر تازہ گرم آلو رکھتا رہے گا اور یہ بس پسینہ ہی پوچتا رہے گا
باقی عوام گئی بھاڑ میں
 

Back
Top