
سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ اب آئی ایم ایف بتائے گا کہ مالی معاملات کیسےچلانے ہیں آئی ایم ایف والے فریم ورک دیں گے جس پر ہم عملدرآمد کی مکمل یقین دہانی کروائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے اے آروائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں خصوصی گفتگو کی اور کہا کہ کل تک آئی ایم ایف حکومت پاکستان کو معیشت چلانے کا ایک فریم ورک دے گا، اس فریم ورک پر عمل درآمد کیلئے حکومت کو یقین دہانی کروانی ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کے تجویز کردہ ریفارمز پیکج کو مکمل کرنے کے بعد ہمیں پیسےملیں گے، یہ آئی ایم ایف کی طرف سے آخری قسط نہیں بلکہ اگلے پانچ سالوں کے پروگرام کی پہلی قسط ہوگی، بنیادی طور پر آئی ایم ایف اب پاکستان میں داخل ہورہا ہے اور ہمیں وہی بتائے گا کہ جاری ومالی کھاتوں کے خسارے سے بچنے کیلئے کیا کرنا ہوگا،۔
شبر زیدی نے حکومتی دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ کہنا معاہدہ آخری مراحل میں پہنچ گیا ہے بالکل غلط بات ہے، ابھی تو آئی ایم ایف کے ساتھ شرائط طے ہورہی ہیں، آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ 30جون تک ذخائر 16 ارب ڈالرز تک لے جائے جائیں ، یہ ممکن ہی نہیں ہے، دوسرا مطالبہ ہے کہ آئندہ حکومت بھی آئی ایم ایف کے معاہدے پر مکمل طور پر عمل کرے گی ، اس بارے میں ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف ہمیں کوئی گارنٹی دے کر نہیں بلکہ ایک فریم ورک پکڑا کر چلا جائے گا، یاد رکھیے آئی ایم ایف پروگرام کسی بھی مرض کا علاج نہیں ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ishad-adhha.jpg