
آئی ایم ایف نےایندھن ،بجلی کی سبسڈی واپس لینے پرزوردیا،وزیرخزانہ
پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان مذاکرات ختم ہوگئے ہیں،آئی ایم ایف اگلی قسط کے اجرا کےلیے اپنی شرائط پربضد ہے،وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے ٹویٹ کیا کہ مذاکرات مفید اورتعمیری رہے،آئی ایم ایف نےایندھن اور توانائی پر سبسڈیز کےخاتمے مہنگائی اورکرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم کرنے پرزور دیا ہے۔
مذاکرات میں آئندہ مالی سال کے بجٹ اہداف پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ لکھا کہ حکومت بجٹ خسارہ کم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ سخت مانیٹری پالیسی اورمالیاتی پوزیشن کو مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔
https://twitter.com/x/status/1529685872463040513
وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے مالیاتی پوزیشن کو مستحکم کرنے کیلیے سخت مالیاتی پالیسی کی ضرورت پر زور دیا ہے،وزیرخزانہ نے کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی ادارے نے فیول اور بجلی پر سبسڈی واپس لینے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم سے مذاکرات میں ہم نے مالی سال 2023کےاہداف پر تبادلہ خیال کیا، حکومت مالی سال 2023 میں بجٹ خسارہ کم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
وزیرخزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف ٹیم سے فروری 2022 میں فیول سبسڈی پر بات ہوئی، مالی پوزیشن کو مستحکم رکھنے کے لیےسخت مالیاتی پالیسی کی ضرورت ہوگی۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت پروگرام جاری رکھنے اور پائیدار ترقی کی راہ پر ڈالنے کےلیے پرعزم ہے، گزشتہ حکومت نے معاہدے کی خلاف وزری کرتے ہوئے سبسڈی دی تھی۔