آئی ایم ایف شرائط، پیٹرولیم لیوی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

9plvytraeekh.jpg

وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف) کی شرط پر عمل درآمد کرتے ہوئے پیٹرولیم لیوی میں ایک بار پھر اضافہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدےہونے کے بعد پیٹرول پر لیوی 5 روپے فی لیٹر بڑھادی ہے، پیٹرول پر لیوی اس وقت 55 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے چیف ایگزیکٹیو محمد سہیل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے اگلےاجلاس سے قبل ایک اور شرط پر عمل درآمد کردیا گیا ہے، پیٹرول کی ایکس مل قیمت میں ساڑھے 7روپے کمی کے باوجود پیٹرول کی قیمت262 روپے مقرر کی گئی ہے، زیادہ سے زیادہ ایکس مل قیمت فروخت 187روپے80 پیسے جبکہ پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی 55 روپے کردی گئی ہے۔


خیال رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے7 روپے اضافے کا اعلان کیا تھا، نئی قیمتوں کا اطلاق آج سےہوگا۔

یادرہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے25 جون کو پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی آرڈیننس میں ترمیم قومی اسمبلی میں پیش کی تھی، جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا ہے اور اس کے بعد حکومت کو لیوی کی حد 50 روپےسے 60 روپے تک بڑھانے کا اختیار مل گیا تھا۔
 

Back
Top