آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ اجلاسوں میں پاکستان کا کیس تاحال شامل نا ہوسکا

12imfsfsmemshananshosaka.png

عالمی مالیاتی فنڈز(آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹیو بورڈ کے اجلاسوں کا شیڈول جاری کردیا ہے جس میں پاکستان کا کیس شامل نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ کا 14 دسمبر تک کے اجلاسوں کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے، تاہم شیڈول کے مطابق پاکستان کا کیس تاحال ایجنڈے کا حصہ نہیں بن سکا ہے۔


وفاقی وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کا کیس آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ کے ایجنڈے پر کسی بھی وقت شامل ہوجائے گا، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ہونے والے اسٹاف لیول کے معاہدے پر پہلے سے اتفاق ہوچکا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ15 نومبر کو طے پایا تھا، وزارت خزانہ کے حکام نے آئی ایم ایف کی جانب سے70 کروڑ ڈالر کی نئی قسط کے اجراء کیلئے7 دسمبرکو اجلاس طلب کرنے کا امکان ظاہر کیا تھا۔
 

patwari_sab

Chief Minister (5k+ posts)
ager is mulk ko bheek par chala hai or sat company ki ijaradari ko bi qayim rakna hai to phir betr hai is mulk ko direct amrika ke control me de diya jaye. Company tan_tanha mulk ka 80% budget kah jati hai.. badle me awam ko zalil kiya jata hai.
 

Back
Top