آئی ایس آئی چیف کی منظوری کیلئے 3سے5 نام وزیراعظم کے پاس آئیں گے،عامرڈوگر

7dogr.jpg

وزیراعظم عمران خان لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو افغانستان کی صورتحال کی وجہ سے مزید کچھ عرصہ ڈی جی آئی ایس آئی برقرار رکھنا چاہتے تھے۔

اینکر ندیم ملک کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے عامر ڈوگر نے کہا کہ وزیراعظم نے آج کابینہ میں کہا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم انتہائی پیشہ ور اور محنتی سپاہی ہیں، ان کی زات پر کوئی اعتراض نہیں۔ جو بھی معاملہ ہے وہ پروسیجرل ہے۔ اب وزیراعظم کو 3 سے 5 ناموں کی سمری بھیجی جائے گی اور وہ ان میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں گے۔



عامر ڈوگر نے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو عہدے پر برقرار رکھنے کے وزیراعظم کے فیصلے کے پیچھے افغانستان کی موجودہ صورتحال ہے۔

عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان چاہتے ہیں کہ موجودہ ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید مزید کچھ ماہ اپنے عہدے پر رہیں، نئے ڈی جی کیلئے وزارت دفاع کی جانب سے 3 سے 5 نام آئیں گے جن میں سے ایک نام کی منظوری وزیراعظم عمران خان دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت تمام اداروں کو ساتھ لے کرچلنا چاہتی ہے ، وزیراعظم عمران خان نے کابینہ اجلاس میں بتایا کہ آرمی چیف سے مثالی تعلقات ہیں، وزیراعظم کی باڈی لینگوئج مثبت اور پراعتماد تھی۔

معاون خصوصی عامر ڈوگر نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم اچھے اور پیشہ ور سپاہی ہیں، میری کوئی انا نہیں ہے میں ملک کا چیف ایگزیکٹیو اور عوام کا منتخب نمائندہ ہوں۔

یادرہے کہ کچھ روز قبل ہی پاکستان آرمی میں اہم تقرریاں و تبادلے کیے گئے تھے جس میں لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور تعینات کرنے اور ان کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم ا نجم کو نئے ڈی جی آئی ایس آئی مقرر کرنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔
 
Last edited:

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Qanoon ka ehtaraam kisi ki izzat nahi gatae ga balkay Waqar main izafay ka baes banay ga.