
وفاقی وزیر اطلاعات فواد حسین چودھری نے پنڈی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں تو اپوزیشن سے کہتا ہوں کہ ایک باکس انہیں اسٹیڈیم میں فری دے دیتے ہیں یہاں بیٹھ کر میچ دیکھیں اور ساتھ میں لائحہ عمل بھی طے کر لیں۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ اپوزیشن ہر دفعہ عوام ہی کے خلاف کھڑی ہوتی ہے۔ انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ ہمسایہ ملک بھارت کے ساتھ بھی اسپورٹس کو آگے بڑھانا چاہیے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے مابین بھی کرکٹ کو بحال کیا جانا چاہیے۔ اس کے علاوہ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کیا جس میں کہا کہ 24 سال کے بعد پاکستان اور آسٹریلیا کا پہلا ٹاکرا آج راولپنڈی میں شروع ہورہا ہے، آسٹریلیا آپ کا شکریہ آپ نے یہ مارچ ہمارے لئےخوبصورت بنایا۔
فواد چودھری نے مزید کہا کہ پاکستان آسٹریلیا کیلئے چشم براہ تھا، آسٹریلیا کے ہائی کمیشن کا شکریہ جنہوں نے اس ایونٹ کو ممکن بنانےکیلئے بہت محنت کی، وفاقی وزیر نے پاکستانی ٹیم کی کامیابی کے لئے دعائیہ کلمات بھی تحریر کیے۔
https://twitter.com/x/status/1499602829849284608
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/3fawadboxmaswara.jpg