آئینی ترمیم کی مدد سے بنی عدالتیں انصاف دینے سے قاصر ہیں،ڈاکٹر یاسمین

Arshad Chachak

Moderator
Siasat.pk Web Desk
https://twitter.com/x/status/1937477507864736188
اس وقت اس ملک میں انصاف كے جو حالات ہیں وہ جنگل سے بھی بدتر ہیں اس نا انصافی کے خلاف جو بھی آواز اٹھانے كى کوشش کرتا اس پر مقدمے بنا کر اسے خاموش کرانے کی كوشش كى جاتى ہے آئین کی محافظ عدلیہ خاموشی سے انصاف کا تماشہ بنتا دیکھ رہی ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کا خط


"ججز کو ڈرا دھمکا کر انصاف کا راستہ روکنے کی کوشش کی گئی جس کا کا ثبوت اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز اور سرگودھا کے جج کا خط ہے۔ ان ججز کی شکایت پر ایکشن لینے کی بجائے 26 ویں ترمیم کی مدد سے عدالتوں پر مکمل قبضہ کروایا جا چکا ہے۔

آج جناح کے پاکستان میں سیاسی سرگرمی کرنے پر دہشتگردی کے پرچے ہو رہے ہیں۔ لوگوں کی زبان بندی کے لیے ان پر اداروں کی توہین کے پرچے ہو رہے ہیں۔ جعلی حکومت جب دل کرے عمران خان سے ملاقات پر پابندی لگا دیتی ہے ان کا خاندان عدالتوں کے چکر لگاتا رہتا ہے مگر آئینی ترمیم کی مدد سے بنی عدالتیں انصاف دینے سے قاصر ہیں۔" ڈاکٹر یاسمین راشد کا کوٹ لکھپت جیل سے خط

https://twitter.com/x/status/1937479727490695420
 

Wake up Pak

(50k+ posts) بابائے فورم
100% true. After the 26th Amendment by the corrupt, boot-licking fake government, the courts are no longer able to dispense justice. They are under the control of the fascist establishment.
 

Back
Top