Turkish police detain televangelist Adnan Oktar, better known as Harun Yahya and his 234 followers

Geek

Chief Minister (5k+ posts)


ترکی میں استنبول پولیس نے گزشتہ رات کارروائی کر کے معروف اسلامی مبلغ اور ٹیلی ویژن شخصیت عدنان اوکتر کو 234 پیروکاروں سمیت گرفتار کر لیا۔ 62 سالہ ترک شہری عدنان اوکتر عام طور ہارون یحییٰ کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ وہ ٹیلی ویژن پر اپنے مقبول مذہبی پروگرام مین ایسی خواتین کے ہمراہ شریک ہوتے ہیں جو بکنی میں ملبوس ہوتی ہیں۔ ترکی کے روایت پسند مذہبی حلقوں میں عدنان اوکتر المعروف ہارون یحییٰ کے بارے میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے

octar6.jpg


عدنان اوکتر نے خواتین کے متعلق رواں سال فروری میں کہا تھا کہ ’’خواتین خدا کی حیران کن تخلیق ہیں۔ دنیا میں ان جیسی خوبصورت مخلوق خدا نے اور کوئی نہیں بنائی۔ خواتین آرٹ کا ناقابل یقین نمونہ ہیں۔ انہیں اپنے آپ کو کپڑوں میں چھپا کر نہیں رکھنا چاہیے۔ ان سے محبت کی جانی چاہیے، ان کی تعریف کی جانی چاہیے اور ان کی حفاظت کی جانی چاہیے۔‘‘

واضح رہے کہ عدنان اوکتر پر اب تک کئی خواتین کی برین واشنگ کرکے مالی و جنسی استحصال کا نشانہ بنانے کے الزامات عائد کئے جا چکے ہیں۔ مبینہ طور پر ان الزامات ہی کے ضمن میں 11 جولائی کی صبح استنبول پولیس نے عدنان اوکتر کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا۔ بتایا گیا ہے کہ عدنان اوکتر کے محافظوں نے معمولی مزاحمت کے بعد ہتھیار ڈال دیے۔ اس موقع پر فضا میں سرکاری ہیلی کاپٹر بھی دیکھے گئے۔ اطلاعات کے مطابق ٹیلی ویژن مبلغ کی رہائش گاہ سے بکتر بند گاڑیاں بھی برامد ہوئی ہیں۔

octar8.jpg


پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران عدنان اوکتر کے 234 پیروکاروں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ عدنان کی رہائش گاہ سے ہتھیاروں کا ایک ذخیرہ بھی برآمد ہوا ہے۔ استنبول کے مشرقی حصے میں واقع مکان پر چھاپہ مارنے والی پولیس کا تعلق مالیاتی جرائم اور فراڈ کے شعبے سے بتایا جا رہا ہے۔

رواں برس فروری کے مہینے میں ترکی کے نشریاتی حکام نے مذہبی مباحث اور نیم برہنہ رقص پر مبنی عدنان اوکتر کا پروگرام یہ کہہ کر بند کر دیا تھا کہ اس سے خواتین کی تحقیر ہوتی ہے اور صنفی امتیاز کو بڑھاوا ملتا ہے


http://www.humsub.com.pk/148492/newsdesk-507/
 

PappuChikna

Chief Minister (5k+ posts)
Has he accused government of gustakhe-i-rasool yet?
Has he called himself ghazi-e-namoos-e-risalat?
He he declared himself as mahafiz-e-khatm-e-nabuwwat yet??

oh wait...this was in turkey, not in pakistan.
 

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
بس الله جس کو بھٹکا دے

افسوس کہ ہم مسلمانوں میں ایک بھی کام کا عالم نہی ہے جو ٹھیک بات کر سکے
کیوں کہ ان لوگوں نے خدا کا ازلی پیغام نظرانداز کر دیا ہے کہ کائنات میں میری نشانیاں تلاش کرو اور میرا ذکر کرو
کوئی عورت میں نشانیاں تلاش کرنے لگ گیا تو کوئی صرف ذکر میں سر مارنے لگ گیا

عمل میں سب پیچھے ہو گئے
انگریز آگے نکل گیا
شاید رب نے یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان عیسائیوں کو اسی لئے رکھا تھا کہ دنیا کا نظام بھی چلانا تھا
 

Geek

Chief Minister (5k+ posts)
سنہ دو ہزار تیرہ کے الیکشن سے قبل میرا شناختی کارڈ ایکسپائر ہو گیا میں پندرہ سے بیس روز قبل نادرا آفس چلا گیا تو انہوں نے مجھے بتایا کہ سادہ کارڈ بننے میں کم از کم ایک ماہ سے زائد لگے گا میں نے کہا پھر میں نے تو ووٹ ڈالنا ہے اننوں نے کہا اس ایکسپائر ہوئے کارڈ پر تو آپ ووٹ نہیں ڈال سکتے پھر آپ سمارٹ کارڈ بنوا لیں ایک ہفتےمیں بن جائے گا ، اب ووٹ ڈالنا ضروری تھا سو میں نے پندرہ سو روپے دے کر سمارٹ کارڈ بنوا لیا - اس دوران اعلان ہو گیا کہ عوام ایکسپائر ہوئے کارڈ پر بھی ووٹ ڈال سکتی ہے - میں نے سر پکڑ لیا - اب اس کا نقصان یہ ہے کہ جب بھی میرا کارڈ ایکسپائر یا گم ہونے کی سورت میں مجھے نیا کارڈ بنوانا گا تو مجھے سمارٹ کارڈ ہی بنوانا ہو گا سادہ کارڈ کبھی نہیں بن سکتا .جو سب سے سستا ہے