Thousands gather in Christchurch to mark one week on from deadly Mosque shootings – watch live

All News

MPA (400+ posts)

کرائسسٹ چرچ: النورمسجد کے پیش امام نے خطبہ جمعہ میں کہا کہ نیوزی لینڈ کی سوچ کوشیطانی نظریے کے تحت نقصان کی کوشش ناکام بنادی اورنفرت اورانتہا پسندی کوشکست ہوگئی۔

دنیا بھرکے مسلمانوں سے یکجہتی کرتے ہوئے پورے نیوزی لینڈ کے سرکاری ٹی وی اورریڈیو پرآج براہ راست اذان نشرکی گئی۔ کرائسٹ چرچ کے ہیگلی پارک میں جمعہ کی اذان کے بعد دومنٹ کی خاموشی اختیارکی گئی۔ نمازجمعہ کی ادائیگی کے بعد وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن اوردیگروزرا سمیت مختلف مذاہب کے افراد مسلمانوں سے اظہاریکجہتی کے لیے پارک میں موجود رہے۔


نیوزی لینڈ میں خطبہ جمعہ میں النورمسجد کے پیش امام نے خطبہ دیتے ہوئے کہا کہ سانحہ کرائسٹ چرچ نیوزی لینڈ کے لیے نئی زندگی ثابت ہوا، نیوزی لینڈ کی سوچ کوشیطانی نظریے کے تحت نقصان کی کوشش ناکام بنادی، نفرت اورانتہا پسندی کوشکست ہوگئی، ہمارے دل ٹوٹے ہیں لیکن ہم نہیں ٹوٹے، نیوزی لینڈ کوتوڑا نہیں جاسکتا، ہم ایک ہیں اورنیوزی لینڈ کےعوام کا اظہاریکجہتی غیرمعمولی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1108925459524272128
پیش امام نے وزیراعظم نیوزی لینڈ سے اظہاریکجہتی اوراتحاد کا مظاہرہ کرنے پرشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسلام دشمنی ایک دن کی بات نہیں، آپ کی قیادت دنیا بھرکے لیے سبق ہے، کوئی ہمیں تقسیم کرے ہم ایسی اجازت نہیں دیں گے۔ پیش امام نے

https://twitter.com/x/status/1108111084332949504
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے پارک میں جمعے کی ادائیگی کے بعد مسلمانوں سے اظہاریکجہتی کی اورکہا کہ آج پورا نیوزی لینڈ خوف زدہ ہے جب کہ انہوں نے حضورپاک ﷺ کی حدیث مبارک بھی پڑھ کرسنائی۔

 
Last edited by a moderator:

aazad.mubassir

Minister (2k+ posts)
D1sw7VXX4AA8wqP.jpg:large