Invisible.Sword

Councller (250+ posts)
سانحہ قصور اور پاک فوج

جہاں تک میں فوج کی پالیسی سمجھا ہوں فوج کرپٹ سیاستدانوں اور گروہوں سے ایک ایک کر کے نمٹ رہی ہے۔ پہلے عمران خان نے شیر کو 'نیوٹرل' کیا۔ پھر شیر صرف حکومت نا جانے کی شرط پر اپنے دانت اور ناخن نکلوانے پر آمادہ ہو گیا۔ شیر کو 'پالتو' بنا کر فوج متوجہ ہوئی سندھ کی طرف۔ وہاں زرداری کو 'بازاری' بنا کر بھاگ جانے پر مجبور کر دیا، ابھی اس کی بچی کھچی جماعت بھی 'لیٹ' چکی ہے۔ پھر فوج نے ایم کیو ایم کو 'انسان کا بچہ' بنانے کا کام شروع کیا جس میں خاصی کامیابیاں مل رہی ہیں۔ بیچ میں فرقہ واریت اور طالبانیت کا 'مکو ٹھپنے' کا کام بھی زور و شور سے جاری ہے۔ ابھی جہاں تک مجھے نظر آ رہا ہے، ایم کیو ایم کے بعد اگلا نمبر پیپلز پارٹی کا اور پھر نون لیگ کا ہے۔ نون لیگ کو آخر میں رکھنے کی وجوہات کوئی نظریاتی نہیں بلکہ خالصتاً عملی ہیں۔

اب بیچ میں آ جاتا ہے سانحہ قصور۔ آرمی پبلک سکول فوج کی ڈائریکٹ ذمہ داری تھا، کینٹ میں تھا، شائد قصور کا سانحہ فوج کی براہ راست ذمہ داری میں نہیں آتا مگر یوں تو این ایل سی سکینڈل بھی نیب کے پاس تھا فوج کی ذمہ داری نہیں تھا۔ جب وہاں فوج نے پہل قدمی کر لی تھی تو یہاں بھی کوئی چیز نہیں روکنی چاہیے۔ دوسری بات کسی بھی فوج کی اصل مضبوطی عوام کا اس پر اعتماد اور پیار ہوتا ہے۔ پولیس، عدلیہ اور ان سیاستدانوں پر ہمیں ہرگز اعتماد نہیں کہ یہ انصاف ہونے دیں گے۔ پوری قوم فوج کی طرف دیکھ رہی ہے۔ کیا دو سو اسی معصوم بچوں کی آہ اور عزت مشرف کی عزت سے کم ہے؟ این ایل سی کے جرنیلوں سے کم ہے؟

فوج کے لانگ ٹرم پلان میں یہ ایشو نہیں آتا پھر بھی فوج کو اس معاملے میں دخل اندازی کر کے اس کیس کی انکوائری آئی ایس آئی کے سپرد کر دینی چاہیے اور مقدمہ فوجی عدالتوں میں چلنا چاہیے۔ چیف صاحب اگر اس کیس میں انصاف نا ملا تو یہ قوم ذہنی اور روحانی طور پر مر جائے گی۔ اس کا روحانی مورال تباہ ہو جائے گا۔ اصولی طور پر یہ سیاستدانوں کی ذمہ داری ہوا کرتا ہے کہ وہ اس مورال کو تباہ ہونے سے بچائیں مگر بد قسمتی سے پاکستان میں ہم فوج کی ہی طرف دیکھنے پر مجبور ہیں۔ کسی بھی قیمت پر اس کیس میں انصاف ہونا اور ہوتے ہوئے نظر آنا چاہیے۔

عمران خان سے بھی درخواست ہے کہ ہمیں باقی تو کسی کتے بلے سے کوئی امید نہیں ہے، آپ اس مسئلے پر احتجاج شروع کریں کہ یہ معاملہ سیاسی مداخلت سے بچانے کی خاطر سو فیصد فوج کے حوالے کر دیا جائے کیونکہ نون لیگ کا سٹنگ ایم پی اے اور عدالت کے کچھ ملازمین بھی اس میں ملوث ہیں۔ عمران خان دباؤ میں مزید اضافہ کرے تو فوج اس معاملے کو اپنے ہاتھ میں لے کر پبلک سزائیں سنائے مجرموں کو۔ یہ ایک نیکی کا کام ہو گا اور یقین کریں کہ صرف اسی وجہ سے شائد آپ کا نیشنل ایکشن اور باقی لانگ ٹرم پلان بھی کامیاب ہو جائیں ورنہ کچھ بھی حاصل نہیں ہو گا۔ یہ رسک لینا ہی پڑے گا

اچھا ہے دل کے ساتھ پاسبان عقل
لیکن کبھی کبھار اسے تنہا بھی چھوڑ دے

راحیل صاحب، اگر شبیر شریف اور عزیز بھٹی بھی پاسبان عقل کو تنہا نا چھوڑتے تو کبھی وہ مقام حاصل نا کر پاتے جو ان کو ملا۔ آپ میں ان ہی عظیم مجاہدوں کا خون ہے، پلیز!

نوٹ: جو بھی یہ سٹیٹس پڑھے، بغیر مجھے کوئی کریڈٹ دیئے اسے اپنی وال پر کاپی پیسٹ کرے اور پھیلا دے۔ میں کمنٹس میں بھی پیسٹ کر رہا ہوں تا کہ کاپی کرنے میں آسانی رہے، شکریہ
 

Galaxy

Chief Minister (5k+ posts)
Army is busy cleaning a mess created by these Dakoos and Mufias in the last 70 years.On top of it they are busy helping flood victims plus all the terror clean-up in Baluchistan and north wiesirstan.
 

PIND-WALA

Chief Minister (5k+ posts)
I think Army can influence even without having an active role. They just need to change their tactics in civilian matters. Like in this case they can force the govt/police to conduct fair inquiry and further force them to select a good judge who will not be swayed by blackmailing or money. This way there will be a possibility of justice.
 

mkhalid

New Member
let me clear 1 thing for those who think that raheel shareef is acting alone all this karachi,mqm,ppp,zarbe azab,i tell you the reality that its mian nwaz shareef.s vision,that army is following and raheel shareef acting on behalf of mian nwaz shareef,s government.insha allah mian nwaz shareef,mian shehbaz shareef and raheel shareef,all three shareefs will guid pakistan to the highest levels og success.insha allh.three shareefs zindabad and pakistan paindabad.
 

ansarppu

Minister (2k+ posts)
thanx bro you expressed ur heart touching views ...i liked v.much
but this maafia will not let it go in army courts as
they know court,s outcome very well
 

Afraheem

Senator (1k+ posts)
let me clear 1 thing for those who think that raheel shareef is acting alone all this karachi,mqm,ppp,zarbe azab,i tell you the reality that its mian nwaz shareef.s vision,that army is following and raheel shareef acting on behalf of mian nwaz shareef,s government.insha allah mian nwaz shareef,mian shehbaz shareef and raheel shareef,all three shareefs will guid pakistan to the highest levels og success.insha allh.three shareefs zindabad and pakistan paindabad.

8735595989_7f5e505ee8_o_d.jpg
 

Believer12

Chief Minister (5k+ posts)
حکومت بہت طرح پھنس گئی ہے کیونکہ مسلم لیگی سیاستدان اس مرکزی ملزم کو ساتھ لئے پھرتے تھے اندیشہ ہے کہ یہ انہیں کم عمر لڑکیاں بھی بھجواتا تھا بہرحال یہ لوگ ن لیگ کے ہیں اور جب شہباز شریف قصور جاتا تو یہ مجرم اسکے جلسے کی رونق بڑھاتے

انکا دوسرا تعلق لشکر جھنگوی سے بھی تھا جسکی وجہ سے انکو زمین پر قبضہ مل سکا حالانکہ پورا گاؤں انکے خلاف تھا مگر انکو کوی نہ ہلا سکا رانا ثنا چونکہ لشکر جھنگوی کا پرانا وفادار ہے اسلئے اس نے میڈیا پر انکوائری سے پہلے ہی شور مچا دیا کہ یہ لوگ بے قصور ہیں اور جھگڑا صرف زمین کا ہے

ایسے ناسور ہہی معاشرے کی بربادی کا سبب بنتے ہیں

بہت سارے مسلم لیگی سخت پریشان ہیں کہ انکی پارٹی کے وزیر اعلی اور وزیر کیوں مجرموں کو سپورٹ کر رہے ہیں کچھ مسلم لیگی تو رانا ثنا کو گالیاں دے رہے ہیں اور بہت سارے انکو ووٹ نہیں دیں گے کیونکہ یہ مجرموں کی سپورٹ کر رہے ہیں