Right man at the right place

There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
[4:58]
(اے مسلمانو)
اللہ تمہیں حکم دیتا ہے کہ امانتیں اہل امانت کو ادا کرو۔
.. . . . ..
یہ بات اب اکثر لوگ مانتے ہیں کہ امانتوں سے مراد حکومت ، عہدہ یا اختیار بھی ہے اور یہ کہ کوئی بھی عہدہ کسی اہل بندے کو ہی دیا جانا چاہیے . اس ضمن میں پاکستان کے حالات دیکھیں تو صورت حال انتہائی مایوس کن نظر آتی ہے . پاکستان میں حکومت پر ایسے لوگوں کا قبضہ رہا ہے جو ہرگز اہل نہ تھے ، اس پر مزید یہ کہ اس نظام کی بہتری کی دور دور تک کوئی امید بھی نظر نہیں آتی . "میں اب فرشتے کہاں سے لاؤ " کہہ کر خاں صاحب بھی ہار مان گئے تھے
سوال یہ ہے کہ درستگی کہاں سے اور کیسے کی جائے ، یا پھر یہ نظام قیامت تک ایسے ہی چلتا جائے گا ؟

سب جانتے ہیں کہ پاکستان میں طلبہ کی ایک کثیر تعداد ہر سال بی اے کرتی ہے . بی اے میں آرٹس کے مضامین پڑھائے جاتے ہیں . اور آج کے زمانے میں آرٹس کے مضامین کی کچھ اہمیت نہیں رہی
بی اے کے بعد یہی طالب علم آرٹس میں ایم اے کر لیتے ہیں ، اس کے بعد سی ایس ایس یا کسی اور طریقے سے سرکاری ملازمت حاصل کرتے ہیں ، اس کے بعد پاکستان کا اصل امتحان شروع ہوتا ہے
سرکاری اداروں میں ان لوگوں کی جی حضوری کی جاتی ہے اور یہ لوگ خود کو اعلی افسر سمجھنا شروع کر دیتے ہیں ، اس کے بعد بنگلہ گاڑی ، آئی فون اور دیگر چونچلے پورے کرنے کے لئے رشوت کا بازار خوب گرم کرتے ہیں
ایک کمشنر ، ڈی سی او ، ریلوے کا افسر ، ایف بی آر کے لوگ زیادہ تر بی اے کی ہی پیداوار ہوتے ہیں ، اگر یہ لوگ کرپشن نہ بھی کریں تو بھی کام نہیں چل سکتا کہ یہ لوگ ویلتھ پروڈیوس نہیں کر سکتے
سٹیل مل کا انجام ہمارے سامنے ہے ، پی آئی اے تباہ ہو گئی ، ریلوے مسلسل خسارے میں ہے ، وکلا گردی کا شکار پاکستان ہے، ججز انصاف دینے کی بجائے خانہ پری میں مصروف رہتے ہیں ، سرکاری افسروں کی کروشن ضرب المثل بن چکی ہے غرض جس شعبے کو بھی دیکھیں تباہی ہی تباہی نظر آتی ہے
اس کے علاوہ خاں صاحب نے کئی بار ان اداروں کو احکامات دیے جو کہ کبھی پورے نہ ہو سکے ، وجہ یہی تھی کہ یہ سرکاری افسران ان کاموں کے اہل نہ تھے مزید یہ کہ کمیشن وصول کیے بغیر یہ لوگ فائل آگے نہیں چلنے دیتے
ہم حکومت سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ تمام اداروں میں قابل لوگ بھرتی کیے جایئں . اور ان قابل لوگوں سے کام بھی لیا جائے . یعنی یہ لوگ ادارے چلائیں بھی اور ساتھ ساتھ نئے نئے طریقے کار سوچ کر ویلتھ جنریشن بھی کریں
 
Last edited:

There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
ایف بی آر کے ذمے ٹیکس کلیکشن ہے ، تو اس ادارے میں کن لوگوں کو بھرتی کرنا چاہیے ؟
پاکستان میں ایسے سافٹ ویئر ہاؤس موجود ہیں جو کہ بی ایم ڈبلیو ، مرسڈیز ، اور دیگر بڑی بری کمپنیوں کو سافٹ ویئر بنا کر دیتے ہیں ، ان کمپنیوں کا بجٹ پاکستان کے کل بجٹ سے زیادہ ہوتا ہے ، اس کے علاوہ قسطوں پر خرید و فروخت ، قیمت پر ٹیکس کاٹنا ، کوئی رعایتی آفر دینا غرض سافٹ ویئر انتہائی پیچیدہ ہوتا ہے ، یعنی ہم ان سافٹ ویئر انجنیئرز پر اعتماد کر سکتے ہیں
لہٰذا میری یہ پر زور ڈیمانڈ ہے کہ ایف بی آر میں سافٹ ویئر انجنیئر بھرتی کیے جایئں اور بی اے پاس کچرے کو نکالا جائے
اگر نکال نہیں بھی سکتے تو آئندہ کے لئے صرف قابل بندہ بھرتی کیا جائے

Last edited:

There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
ریلوے ایک مکینکل سروس دینے والا ادارہ ہے ، ریلوے میں اعلی افسران میں کوئی ایک بھی انجنیئر نہیں ، سارے بی اے پاس لوگ ہیں جو سفارش کر کے اور سیاست دانوں کے تلوے چاٹ چاٹ کر افسر بنے ہیں
میری رائے میں ریلوے میں مکینیکل انجنیئر ، ایسوسی ایٹ انجنیئر اور ٹکٹنگ وغیرہ کے لئے سافٹ ویئر انجنیئر بھرتی کرنے چاہییں جو ریلوے کو چلا بھی سکیں اور بہتری بھی لا سکیں

Last edited:

There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
قابل لوگوں کو بھرتی کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے
یہ بات خود آرٹس مضامین پڑھنے والے کو سمجھنی چاہیے ، کہ اگر وہ ویلتھ پروڈیوس نہیں کر سکتا تو دوسرے لوگوں کی بھوک کا بھی وہی زمیدار ہو گا
اور اگر کوئی قابل بندہ کسی اچھے عہدے پر آئے تو وہ کام بھی ٹھیک کرتا ہے اور دوسروں کے لئے مواقے بھی پیدا کرتا ہے یعنی کہ اس کے کام سے سبھی فائدہ اٹھاتے ہیں . پھر سب لوگوں کو روزگار بھی ملتا ہے اور رزق بھی . اور ملک پر وقت کے ساتھ ساتھ قرضے نہیں بڑھتے اور ملک خود انحصاری کی طرف جاتا ہے
.. .
یہ تھریڈ ان بی اے پاس لوگوں کے لئے نہیں بنا جو کہ رزق حلال کماتے ہیں

Last edited:

vicahmed99

Chief Minister (5k+ posts)
No doubt.........our bureaucracy is totally fucked up and their goals never matched with Pakistani awam. They are like Foot lickers and TC and that's why they will never like to change themselves or never like to change a system
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
مسئلہ مضمون کا نہیں ذہن سازی کا ہے. ملک دور جدید میں مثالی مذہبی ریاست بنانے کی نیت سے حاصل کیا لیکن ہدف سیکولر ریاست بنا لیا. اکثریت برائے نام مسلمان، پاکستانیت بعد میں صوبائی اور لسانی افتخار پہلے. اس صورتحال میں اجتماعیت کی بجائے انفرادیت پروان چڑھتی ہے. ہر کوئی ایک دوسرے کی ٹانگ کھینچتا ہے صرف اپنے بارے میں سوچتا ہے. اب کوئی آرٹس پڑھ کر آئے یا سائینس چاہے تین نسلیں آکسفورڈ/کیمرج کی پڑھی ہوں ملک کے مفاد پر اپنے فائدے کو ترجحیح دے گا​
 
مسلہ آرٹس پڑھے شخص کا کیوں نہیں ؟
ایک آرٹس پڑھا شخص ویلتھ کیسے پروڈیوس کر سکتا ہے یعنی رزق کمانے کے نئے مواقے کیسے متعارف کروا سکتا ہے
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم

مسلہ آرٹس پڑھے شخص کا کیوں نہیں ؟
ایک آرٹس پڑھا شخص ویلتھ کیسے پروڈیوس کر سکتا ہے یعنی رزق کمانے کے نئے مواقے کیسے متعارف کروا سکتا ہے
معیشت میں سب لوگ ویلتھ پروڈیوس نہیں کر تے نا کر سکتے ہیں​
 
There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)

معیشت میں سب لوگ ویلتھ پروڈیوس نہیں کر تے نا کر سکتے ہیں​

تھریڈ عمومی معیشت کے بارے میں نہیں ہے بلکے معیشت کے ایک انتہائی اہم پہلو "صحیح عہدے پر صحیح آدمی کا انتحاب " پر ہے
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم

تھریڈ عمومی معیشت کے بارے میں نہیں ہے بلکے معیشت کے ایک انتہائی اہم پہلو "صحیح عہدے پر صحیح آدمی کا انتحاب " پر ہے
سوال: ایک آرٹس پڑھا شخص ویلتھ کیسے پروڈیوس کر سکتا ہے یعنی رزق کمانے کے نئے مواقے کیسے متعارف کروا سکتا ہے

جواب: معیشت میں سب لوگ ویلتھ پروڈیوس نہیں کر تے نا کر سکتے ہیں​
 
There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
ہمیں ملک میں کلیدی عہدوں پر قابل لوگ لگانے چاہیں نہ کہ آرٹس پڑھے لوگ جو کہ سوائے کرپشن کے کچھ نہیں کرتے
مسلہ آرٹس پڑھے لوگوں کا نہیں بلکے فلاں فلاں چیز کا ہے
.
.
.
سوال: ایک آرٹس پڑھا شخص ویلتھ کیسے پروڈیوس کر سکتا ہے یعنی رزق کمانے کے نئے مواقے کیسے متعارف کروا سکتا ہے

جواب: معیشت میں سب لوگ ویلتھ پروڈیوس نہیں کر تے نا کر سکتے ہیں​
.
بات ویلتھ پروڈیوس کرنے کی ہی تھی عمومی معیشت کی نہیں
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
ہمیں ملک میں کلیدی عہدوں پر قابل لوگ لگانے چاہیں نہ کہ آرٹس پڑھے لوگ جو کہ سوائے کرپشن کے کچھ نہیں کرتے
مسلہ آرٹس پڑھے لوگوں کا نہیں بلکے فلاں فلاں چیز کا ہے
.
.
.

.
بات ویلتھ پروڈیوس کرنے کی ہی تھی عمومی معیشت کی نہیں

دولت زراعت، صنعت، کان کنی پیدا کرتی ہیں. ڈاکٹر انجینئر دولت پیدا نہیں کرتے​
 
There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)

دولت زراعت، صنعت، کان کنی پیدا کرتی ہیں. ڈاکٹر انجینئر دولت پیدا نہیں کرتے​

زراعت ، کان کنی اور صنعت تو پاکستان میں پہلے سے موجود ہے تو پھر آج تک پاکستان میں دولت کی ریل پیل کیوں نہیں ہو سکی ؟
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم

زراعت ، کان کنی اور صنعت تو پاکستان میں پہلے سے موجود ہے تو پھر آج تک پاکستان میں دولت کی ریل پیل کیوں نہیں ہو سکی ؟
کرپشن، جس کا سبب آرٹس یا سائنس نہیں

ڈاکٹر عاصم کرپشن کرتا ہے، ایڈن ہاوسنگ کا مالک ڈاکٹر امجد بھی​
 
There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)

کرپشن، جس کا سبب آرٹس یا سائنس نہیں

ڈاکٹر عاصم کرپشن کرتا ہے، ایڈن ہاوسنگ کا مالک ڈاکٹر امجد بھی​

لگے ہاتھوں یہ بھی فرما دیں کہ عرب سپرنگ میں ان ممالک کے تباہ ہونے کا سبب کیا تھا ؟ کرپشن تو ہرگز نہیں تھی ، دولت کی بھی ریل پیل تھی
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم

لگے ہاتھوں یہ بھی فرما دیں کہ عرب سپرنگ میں ان ممالک کے تباہ ہونے کا سبب کیا تھا ؟ کرپشن تو ہرگز نہیں تھی ، دولت کی بھی ریل پیل تھی
عرب سپرنگ کا سبب جمہوری بدہضمی تھی اس تباہی کے بعد کرپشن ہی کرپشن ہے

آپ کس وجہ سے عرب سپرنگ کی حمایت کر رہے تھے یہ بھی بتا دیں​
 
There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)

عرب سپرنگ کا سبب جمہوری بدہضمی تھی اس تباہی کے بعد کرپشن ہی کرپشن ہے

آپ کس وجہ سے عرب سپرنگ کی حمایت کر رہے تھے یہ بھی بتا دیں​

سبحان الله
لگتا ہے آپ "قابل لوگوں کو امانت دینے " کا نقطہ ہرگز بیان نہیں کرنا چاہتے کہیں آپ کے اصل کو میں ڈھبر دہوس نہ کر دوں
. . . .
باقی ادھر ادھر کی باتوں سے معذرت
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم

سبحان الله
لگتا ہے آپ "قابل لوگوں کو امانت دینے " کا نقطہ ہرگز بیان نہیں کرنا چاہتے کہیں آپ کے اصل کو میں ڈھبر دہوس نہ کر دوں
. . . .
باقی ادھر ادھر کی باتوں سے معذرت
آپ نے عرب سپرنگ کی آڑ میں قابل لوگوں کو ان امانت دلوا دی اور حصہ داری بھی کر لی

قابل لوگوں کا نقطہ نجانے کتنی مرتبہ بیان کیا اور ان کے ہاتوں ڈھبردوس ہونے والوں کی فطرت بھی​
 
Last edited:

There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)

آپ نے عرب سپرنگ کی آڑ میں قابل لوگوں کو ان امانت دلوا دی اور حصہ داری بھی کر لی

قابل لوگوں کا نقطہ نجانے کتنی مرتبہ بیان کیا اور ان کے ہاتوں ڈھبردوس ہونے والوں کی فطرت بھی​

ویسے میرا یہ طریقہ کار نہیں کہ میں کسی بھی سوال سے بھاگ جاؤں ، اس لئے آپ کے سوال کا جواب دے ہی دیتا ہوں حالانکہ آپ کا سوال تھریڈ کا موضوع بدلنے کی ایک مذہوم کوشش کے علاوہ کچھ نہیں
. . . .
عرب سپرنگ کے ہم طرفدار ہرگز نہیں تھے . جب عرب سپرنگ کے بہانے سے امریکا و اسرائیل مداخلت کرنے آئے تو ہم نے عوام کی مدد کی تاکہ امریکا و اسرائیل فائدہ نہ اٹھا سکیں . ویسے بھی ہم مسلمان ایک جسم کی مانند ہیں تو جہاں ایک حصہ تکلیف میں ہو تو سارا جسم مدد کرتا ہے
ہماری مداخلت کی وجہ سے ہی امریکا و اسرائیل ، شام پر قبضہ نہ کر سکے ، اس کے علاوہ عراق کے شیعہ اکثریتی علاقے بھی ان سے محفوظ رہے
ہم سنی اکثریتی علاقوں کی مدد بھی کرتے لیکن انہوں نے ہماری مدد لینے کی بجائے کافروں کی رکھیل بننا زیادہ پسند کیا ، اگر وہ ہماری مدد قبول کرتے تو فائدے میں رہتے . لبنان اور فلسطین اس کی زندہ مثالیں ہیں
ع
بولا یہ خدا ،ہر جانب رحمت کی گھٹا برسے گی
جو بغض سے بنجر ہو گی بس وہ ہی زمیں ترسے گی