Pakistan main Shirk kee Bauhtaat, naat Ghair Allah kee madad Mangnaa

drkhan22

Senator (1k+ posts)
P

Baat ghaibi ore zahiri ki nhi. Batt zaati ore ataee ki hey bat kul ore juz ki hey.
Allah ki hr takat uski zati hey us me koi uska ahareek nhi. Makhlokat me kisi ki b takat uski zaati nhi ataee hey yani Allah ne ataa ki hey.
Doosree baat Allah ki taqat quwat la mehdood hey zaman o makan me, makhlukaat ki takat time and place me mehdood hey jo jitni b ziada ho jaey uski limitations hain.
Ghaib sirf hmarey liey hain Allah k liey koi ghaib nhi.

اپ نے کہا ا صل بات غیبی اور ظاھری کی نہیں بلکہ زاتی اور عطائ کی ھے۔ بھائ آپ اس نکتے کو سمجھ لیں۔ اللہ کا غیبی اختیار ھی اسکی زاتی صفت ھے جس مین کوئ شریک نہیں۔ اس کی صفت اسی کی زات سے خاص ھے کہ وہ کسی سبب کا محتاج نہیں اور اسکو جب پکارا جائے جہاں سے پکارا جائے جس کام کیلئے پکارا جائے وہ سنتا ھے اور اس دعا کو پوری کرنے کی صفت رکھتا ھے۔ یہ اس کی صفت زاتی ھے ۔ اسی کی زات کے ساتھ مخصوص ھے۔ اس میں کوئ شریک نہیں۔
مخلوق کی صفت عطائ ھے وہ بھی مدد کرسکتی ھے اک دوسرے کی مگر وہ مدد غیبی اسباب سے نہیں بلکہ اسباب دنیا کے تحت ھے۔ آپ کسی کی مدد کردیں یہ اللہ کی عطا کردہ ھے۔ کوئ آپکی مدد کر دے یہ بھی اللہ کی عطا کردہ صفت ھے۔مگر جب آپ کسی سے غیبی امداد طلب کریں گے اور اسکو پکاریں گے ایسے جیسے اللہ کو پکارتے ھیں یہ اللہ کی زاتی صفت میں شرک ھے۔

غرض اللہ کی صفت زاتی ھی ھے کہ وہ ھر بندے کی مدد کر سکتا ھے جو اسکو پکارے۔
اور مخلوق کی صفت عطائ ھے کہ کوئ بھی بندہ اپنی محتاجی کے ھوتے ھوئ ظاھری اسباب کے زریعے کسی کی مدد کردے۔ آپ اللہ کی سی مدد کسی اور کیلئے مانیں گے تو شرک ھوگا۔
 
drkhan22

Senator (1k+ posts)
میں نے تو پہلے کہا آپ کو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حقیقی کار ساز و مدد گار ہمارا الا یعنی معبود رب کریم اللہ ہے باقی سب کی عطا سے کوئی مدد گار ہے تو اس کی عطا سے اس کی دی ہوئی طاقت سے اب قران مجید کی بتوں پر نازل ہونے والی آیتوں کو نبیوں پغمبروں ولیوں پر چسپاں کرنا کوئی عقل و دانش کی بات نہیں یادرہے قران مجید جہاں بتوں کا تزکرہ آیا یا لوگوں نے جو اور خدا بنا رکھے ان کا تذ کرہ آیا تو وہاں جواب یہ ہی ہے جو آپ نے دیا لیکن رب کے بندے نبی پغمبر ولی خدا نہیں بلکہ اس کی اعلی مخلوق ہیں جن کو ہدایت کے لیے بھیجا یا چنا گیا ان کو ان بتوں سے ملانا رب کے کلام کی غلط تشریح ہے

بھائ بتوں سے مانگنا شرک ھے ؟؟؟ وہ بھی تو رب کی عطا ھے ۔۔۔ مطلب اگر بتوں سے مانگا جائے یہ مان کر کہ رب کی عطا ھے انکا زاتی کمال نہیں تو کیا شرک نہیں ھوگا ؟؟؟ آپ کی منطق سے تو جائز ھے اور بلکل شرک نہیں ھوگا ۔
 
drkhan22

Senator (1k+ posts)
dunya men zinda se dua karwana ya madad mangne bilkul jaiz hai.....ahar kisi aisi hasti se madad mangi jai jo dunya se kinara kar gaya ho..yaani ghayeb se madad qatan shirk hai...madada sirf Allah se jo hayyul qayyoom hai. kisi cheez se ya zinda se madad lena bilkul durust hai....

بلکل درست کہا ھے۔ کسی بھی زندہ سے مدد مانگنا درست ھے۔ مگر یہ ضرور ساتھ بتا دیا کریں ان لوگوں کیلئئ جو نا سمجھ ھیں کہ زندہ لوگوں سے بھی وھی مدد مانگی جائیگی جو اسباب کے تحت ھے۔ یعنی زندہ کو بھی غائبانہ امداد کیلئے نہیں پکارا جا سکتا۔ ایسی پکار صرف اللہ کیلئے ھے۔
ورنہ یہ حضرات کہتے ھیں انکے پیر زندہ ھیں، نبی و ولی زندہ ھیں ھم انکو پکار سکتے ھیں۔ اسلئے بات زندہ اور مردہ کی نہیں ۔۔۔۔ دعا ئیہ پکار کی ھے ۔۔ ایسی دعا و ایسی مدد صرف اللہ سے ھے ۔۔ نا کسی اور زندہ سے نا کسی مردہ سے۔ صرف اللہ سے۔ شکریہ
 
drkhan22

Senator (1k+ posts)
إِنَّمَا وَلِيُّكُمُ اللّهُ وَرَسُولُهُ وَالَّذِينَ آمَنُواْ الَّذِينَ يُقِيمُونَ الصَّلاَةَ وَيُؤْتُونَ الزَّكَاةَ وَهُمْ رَاكِعُونَ
(القران 5:55)
ترجمہ : تمہارا ولی تو بس اللہ ہے، اور اس کا رسول اور وہ جو ایمان رکہتے ہیں اور نماز قائم کرتے ہیں اور حالتِ رکوع میں زکوۃ ادا کرتے ہیں ۔

وَمَن يَتَوَلَّ اللّهَ وَرَسُولَهُ وَالَّذِينَ آمَنُواْ فَإِنَّ حِزْبَ اللّهِ هُمُ الْغَالِبُونَ ۔ (القران 5:56)
ترجمہ : اور جو اللہ کو اور اس کے رسول کو اور مومنین کو اپنا ولی بناتے ہیں تو بیشک اللہ کی جماعت ہی غالب آنے والی ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔ ان آیات میں تو آپکا کوئ مدعا ثابت نہیں۔

اس آیت کے مطابق تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم بھی دیتے ہیں : وَلَوْ أَنَّهُمْ رَضُوْاْ مَا آتَاهُمُ اللّهُ وَرَسُولُهُ وَقَالُواْ حَسْبُنَا اللّهُ سَيُؤْتِينَا اللّهُ مِن فَضْلِهِ وَرَسُولُهُ إِنَّا إِلَى اللّهِ رَاغِبُونَ ۔ (القران 9:59،چشتی)
ترجمہ : اور اگر وہ اس پر راضی ہو جاتے کی جو کچہ اللہ نے اور اس کے رسول نے انہیں دیا ہے، اور یہ کہتے کہ اللہ ہمارے لیے کافی ہے۔ اور اللہ جلد ہمیں مزید عطا کرے گا اپنے فضل سے اور اس کا رسول بھی ۔

بھائ ھم پر الزام ھے کہ بتون کی آیات آپکے اولیا پر لگاتے ھیں ۔۔۔ خود آپ مال غنیمت کے دئے جانے کی آیات کو غیبی امداد سے منسلک کر رھے ھو۔ یہ کہاں کا انصاف ھے۔ اللہ نے نبی ص کے مال غنیمت دینے سے انکے گنی ھونے کو صاحب حیثیت ھو جانے کو بیان کیا ھے۔ آپ ھر جگہ جہاں دینا آتا ھے اس کو اپنے مطلب مین کیوں لیتے ھیں۔ ورنہ تو آپ بھی دیتے ھیں اور اللہ بھی دیتا ھے تو کیا اپ اللہ کی طرح دیتے ھیں ؟؟ یقینن نہیں۔ اپ اللہ کی عطا سے دینگے مگر اللہ کی سے طاقت اور غائبانہ عطا کرنا اپ کے بس میں نہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اس آیت میں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم نے مسلمانوں کو اتنا دیا ھے کہ ان کو غنی کر دیا ھے : يَحْلِفُونَ بِاللّهِ مَا قَالُواْ وَلَقَدْ قَالُواْ كَلِمَةَ الْكُفْرِ وَكَفَرُواْ بَعْدَ إِسْلاَمِهِمْ وَهَمُّواْ بِمَا لَمْ يَنَالُواْ وَمَا نَقَمُواْ إِلاَّ أَنْ أَغْنَاهُمُ اللّهُ وَرَسُولُهُ مِن فَضْلِهِ فَإِن يَتُوبُواْ يَكُ خَيْرًا ۔
ترجمہ : یہ قسم کہاتے ہیں کہ انہوں نے ایسا نہیں کہا ہے حالانکہ انہوں نے کلمہِ کفر کہا ہے اور ایمان لانے کے بعد کافر ہو گثے ہیں اور وہ ارادہ کیا تھا جو حاصل نہیں کر سکے اور انہیں صرف اس بات کا غصہ ہے کہ اللہ اور اس کے رسول نے اپنے فضل سے انہیں (مسلمانوں) کو غنی کر دیا ہے۔ بہرحال یہ اب بھی توبہ کر لیں تو یہ ان کے حق میں بہتر ھے ۔ (القران 9:74،چشتی)

یہاں بھی نبی ص کے مال غنیمت لوگوں میں تقسیم کرنے کا زکر ھے۔ وعنہ تو جدھر دینے کی بات ھوگی آپ اس کو اپنی طرف کھینچ لیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اور یہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلّم کے مددگاروں میں اللہ کے ساتھ جبرئیل اور مومنین اور فرشتے بھی شامل ھیں : إِن تَتُوبَا إِلَى اللَّهِ فَقَدْ صَغَتْ قُلُوبُكُمَا وَإِن تَظَاهَرَا عَلَيْهِ فَإِنَّ اللَّهَ هُوَ مَوْلَاهُ وَجِبْرِيلُ وَصَالِحُ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمَلَائِكَةُ بَعْدَ ذَلِكَ ظَهِيرٌ ۔(القران 66:4)
ترجمہ : (اے نبی کی بیویو) اب تم توبہ کرو کہ تمہارے دل ٹیرھے ہو گئے ہیں ورنہ اگر تم اس (رسول) کے خلاف ایک دوسرے کی مدد کرو گی تو یاد رکہو کہ اس (رسول) کا ولی اللہ ہے اور جبرئیل ہیں اور صالح مومنین اور فرشتے سب اس کے مددگار ہیں۔

ولی کا مطلب دوست ھے، ھامی ھے، رھنما ھے ۔۔۔۔ پتا نہین اپ کیا مدا ثابت کرتے ھو یہاں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

یہاں بھی اللہ سے کوی مددگار بھیجنے کی دعا کی جا رھی ھے : وَمَا لَكُمْ لاَ تُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِ اللّهِ وَالْمُسْتَضْعَفِينَ مِنَ الرِّجَالِ وَالنِّسَاء وَالْوِلْدَانِ الَّذِينَ يَقُولُونَ رَبَّنَا أَخْرِجْنَا مِنْ هَ۔ذِهِ الْقَرْيَةِ الظَّالِمِ أَهْلُهَا وَاجْعَل لَّنَا مِن لَّدُنكَ وَلِيًّا وَاجْعَل لَّنَا مِن لَّدُنكَ نَصِيرًا ۔ (القران 4:75)
ترجمہ : مرد، عورتیں اور بچے جو برابر دعا کرتے ہیں کہ اے رب ہمیں اس قریہ سے نجات دے دے جس کے باشندے ظالم ہیں اور ہمارے لیے اپنی طرف سے کوئی ولی بھیج اور اپنی طرف سے کوئی مددگار بھیج ۔

ان آیات سے معلوم ھوا کہ کچھ ھستیاں ایسی ھیں جو اللہ کے ازن سے مدد کر سکتی ھیں الحمد للہ اہلسنت کا عقیدہ حق ہے ۔​

بھائ ایسی کوئ ھستی نہیں جو اللہ کی طرح غائبانہ کسی کی مراد سنے اور پوری کرے۔ آپ مجھے قرآن کی اک دعا دکھا دیں جس میں اللہ کے سوا اللہ کے کسی نبی ص کو پکارا گیا ھو ۔۔۔ اک دعا قرآن کی دکھا دیں
 
Muhammad Jibran

Chief Minister (5k+ posts)
Abay ghour se read kar....”aesa noor”
Insan k aamal us ki shaqal peh atay hain ye ap ko bhe maloom hai , killer k chehray peh phitkar alag he baras rahe houti hai .... kisi ko batanay ki zarort nahe parti ye banda ghalat hai .....

agar tauseef ur rehman tauheed ka sucha alam bardar houta tou chehra noorani or qabil rashk houta ...... wesay ye jhoot bhe boht bolta hi a
 
Dream Seller

LoL yaar kia tareeqa hai apki soch ka...
 
brohiniaz

Chief Minister (5k+ posts)
Qayamat k din mushrikeen ka koi madadgaar nhi ho ga, jinhn ne Nabion ko nauzubillah Allah ka beta bna dia.... qayamat k din mushrik unhain pukarain gey vo unki pukar nhi sunain gey na unki madad krain gey... blky vo unky shirk se inkar kr daingey.k hm me inhain aisee koi taleem nhi dee.
Bhai sab kion ghalat quote krtey ho Quran ko?

بھائی ، آپ ہی میری رہنمائی فرمائیں ، کہ کیا غلط کوٹ کیاگیا ہے ؟؟؟؟
آپ خو د تفسیر ابن کثیر کھول کے سورہ فاطر کی آیت نمبر ۱۴ کی تفسیر پڑھ لیجیئیے
اس میں میری کوئی ذاتی رائے شامل نہیں ہے ، ہو بھی کیسے سکتی ہے ؟ میری کوئی اوقات ہی نہیں ہے
پھر کوٹ کرتاہوں
اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ تمہاری دعا کے جواب میں پکار کر کہہ نہیں سکتے کہ تمہاری دعا قبول کی گئی یا نہیں کی گئی ۔ بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ تمہاری درخواستوں پر کوئی کاروائی نہیں کر سکتے۔ ایک شخص اگر اپنی درخواست کسی ایسے شخص کے پاس بھیج دیتا ہے جو حاکم نہیں ہے تو اس کی درخواست رائگاں جاتی ہے، کیونکہ وہ جس کے پاس بھیجی گئی ہے اس کے ہاتھ میں سرے سے کوئی اختیار ہی نہیں ہے، نہ رد کرنے کا اختیار اور نہ قبول کرنے کا اختیار۔ البتہ اگر وہی درخواست اس ہستی کے پاس بھیجی جائے جو واقعی حاکم ہو، تو اس پر لازماً کوئی نہ کوئی کارروائی ہوگی، قطع نظر اس سے کہ وہ قبول کرنے کی شکل میں ہو یا رد کرنے کی شکل میں۔ یعنی وہ صاف کہہ دیں گے کہ ہم نے ان سے کبھی یہ نہیں کہا تھا کہ ہم خدا کے شریک ہیں، تم ہماری عبادت کیا کرو۔ بلکہ ہمیں یہ خبر بھی نہ تھی کہ یہ ہم کو اللہ رب العالمین کا شریک ٹھیرا رہے ہیں اور ہم سے دعائیں مانگ رہے ہیں۔ ان کی کوئی دعائیں نہیں پہنچی اور ان کی کسی نذر و نیاز کی ہم تک رسائی نہیں ہوئی۔
خبردار سے مراد اللہ تعالیٰ خود ہے۔ مطلب یہ ہے کہ دوسرا کوئی شخص تو زیادہ سے زیادہ عقلی استدلال سے شرک کی تردید اور مشرکین کے معبودوں کی بے اختیاری بیان کرے گا۔ مگر ہم حقیقت حال سے براہ راست با خبر ہیں۔ ہم علم کی بنا پر تمہیں بتا رہے ہیں کہ لوگوں نے جن جن کو بھی ہماری خدائی میں با اختیار ٹھیرا رکھا ہے وہ سب بے اختیار ہیں۔ ان کے پاس کوئی طاقت نہیں ہے جس سے وہ کسی کا کوئی کام بنا سکیں یا بگاڑ سکیں۔ اور ہم براہ راست یہ جانتے ہیں کہ قیامت کے روز مشرکین کے یہ معبود خود ان کے شرک کی تردید کریں گے
۔
 
Khan125

Chief Minister (5k+ posts)
اپ نے کہا ا صل بات غیبی اور ظاھری کی نہیں بلکہ زاتی اور عطائ کی ھے۔ بھائ آپ اس نکتے کو سمجھ لیں۔ اللہ کا غیبی اختیار ھی اسکی زاتی صفت ھے جس مین کوئ شریک نہیں۔ اس کی صفت اسی کی زات سے خاص ھے کہ وہ کسی سبب کا محتاج نہیں اور اسکو جب پکارا جائے جہاں سے پکارا جائے جس کام کیلئے پکارا جائے وہ سنتا ھے اور اس دعا کو پوری کرنے کی صفت رکھتا ھے۔ یہ اس کی صفت زاتی ھے ۔ اسی کی زات کے ساتھ مخصوص ھے۔ اس میں کوئ شریک نہیں۔
مخلوق کی صفت عطائ ھے وہ بھی مدد کرسکتی ھے اک دوسرے کی مگر وہ مدد غیبی اسباب سے نہیں بلکہ اسباب دنیا کے تحت ھے۔ آپ کسی کی مدد کردیں یہ اللہ کی عطا کردہ ھے۔ کوئ آپکی مدد کر دے یہ بھی اللہ کی عطا کردہ صفت ھے۔مگر جب آپ کسی سے غیبی امداد طلب کریں گے اور اسکو پکاریں گے ایسے جیسے اللہ کو پکارتے ھیں یہ اللہ کی زاتی صفت میں شرک ھے۔

غرض اللہ کی صفت زاتی ھی ھے کہ وہ ھر بندے کی مدد کر سکتا ھے جو اسکو پکارے۔
اور مخلوق کی صفت عطائ ھے کہ کوئ بھی بندہ اپنی محتاجی کے ھوتے ھوئ ظاھری اسباب کے زریعے کسی کی مدد کردے۔ آپ اللہ کی سی مدد کسی اور کیلئے مانیں گے تو شرک ھوگا۔
Ye zahiri ore ghaibi wali definition aap ko kahan se mili?
Hazrat umer r.a madina me beth k ghaibi tore pe hazrat sarya ki madad kaisey kr letey hain jo un se kaee hzar kilometer dore jihad me msroof hotey hain?
Hzrat Asif bin brkhya kis zahiri takat se mlka e bilkees ka takht Suleman a.s k drbar me PALAK JHAPKNY se pehly le atey hain?
Konsa zahiri sabab use kia unhn ne?
Khizer a.s kisi zahiri Ilm ki bunyaad pe kishti me soorakh kr k kishi valy ki madad krty hain?
Kis zahiri ilm ki bunyaad pe vo us shiksta devar k neechy chupy khazany k bary me ba khbr hotey hain?
Unhain kaisey maloom k devaar k neechy kia hey ore kiska hey ore kis ne dafan kia hey?
 
Khan125

Chief Minister (5k+ posts)
بھائی ، آپ ہی میری رہنمائی فرمائیں ، کہ کیا غلط کوٹ کیاگیا ہے ؟؟؟؟
آپ خو د تفسیر ابن کثیر کھول کے سورہ فاطر کی آیت نمبر ۱۴ کی تفسیر پڑھ لیجیئیے
اس میں میری کوئی ذاتی رائے شامل نہیں ہے ، ہو بھی کیسے سکتی ہے ؟ میری کوئی اوقات ہی نہیں ہے
پھر کوٹ کرتاہوں
اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ تمہاری دعا کے جواب میں پکار کر کہہ نہیں سکتے کہ تمہاری دعا قبول کی گئی یا نہیں کی گئی ۔ بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ تمہاری درخواستوں پر کوئی کاروائی نہیں کر سکتے۔ ایک شخص اگر اپنی درخواست کسی ایسے شخص کے پاس بھیج دیتا ہے جو حاکم نہیں ہے تو اس کی درخواست رائگاں جاتی ہے، کیونکہ وہ جس کے پاس بھیجی گئی ہے اس کے ہاتھ میں سرے سے کوئی اختیار ہی نہیں ہے، نہ رد کرنے کا اختیار اور نہ قبول کرنے کا اختیار۔ البتہ اگر وہی درخواست اس ہستی کے پاس بھیجی جائے جو واقعی حاکم ہو، تو اس پر لازماً کوئی نہ کوئی کارروائی ہوگی، قطع نظر اس سے کہ وہ قبول کرنے کی شکل میں ہو یا رد کرنے کی شکل میں۔ یعنی وہ صاف کہہ دیں گے کہ ہم نے ان سے کبھی یہ نہیں کہا تھا کہ ہم خدا کے شریک ہیں، تم ہماری عبادت کیا کرو۔ بلکہ ہمیں یہ خبر بھی نہ تھی کہ یہ ہم کو اللہ رب العالمین کا شریک ٹھیرا رہے ہیں اور ہم سے دعائیں مانگ رہے ہیں۔ ان کی کوئی دعائیں نہیں پہنچی اور ان کی کسی نذر و نیاز کی ہم تک رسائی نہیں ہوئی۔
خبردار سے مراد اللہ تعالیٰ خود ہے۔ مطلب یہ ہے کہ دوسرا کوئی شخص تو زیادہ سے زیادہ عقلی استدلال سے شرک کی تردید اور مشرکین کے معبودوں کی بے اختیاری بیان کرے گا۔ مگر ہم حقیقت حال سے براہ راست با خبر ہیں۔ ہم علم کی بنا پر تمہیں بتا رہے ہیں کہ لوگوں نے جن جن کو بھی ہماری خدائی میں با اختیار ٹھیرا رکھا ہے وہ سب بے اختیار ہیں۔ ان کے پاس کوئی طاقت نہیں ہے جس سے وہ کسی کا کوئی کام بنا سکیں یا بگاڑ سکیں۔ اور ہم براہ راست یہ جانتے ہیں کہ قیامت کے روز مشرکین کے یہ معبود خود ان کے شرک کی تردید کریں گے
۔
Aapki mntk maan lon to phir kisi se paani ka gilaas mangna b shirk hey....
Kisi se khana mangna b shirk hey? Razzak to sirf Allah hey.....

Kisi k paas ilaaj ki khtr ja k uski help lena b shirk hey? Zindagi ore maut to Allah k hath me hey seht b usey k hath me hey.

Fore birgade valy ko aag bhujany k liey madad k liy bulana b shirk hey? Hifazat krny vala to Allah hi hey.

Kisi ka accident ho kaey usey doctor k paas le jana b shirk he? Jan bachany vala to Allah hi hey...

Bachy ki paedaish me daee ki help lena b shirk hey?
Madadgar to sirf Allah hey...

Nokri k liey kisi ko drkhwast krna b shirk hey? Rizq ka malik to sirf Allah hey...

Police me report krna b shirk hey?
Adalat me insaf mangna b shitk he? Adl o insaf krney vala to sirf Allah hey...

Hatak e izzat ka koi dawa kion krta hey.....izzat ore zilat deny wala to Allah hey...
 
Khan125

Chief Minister (5k+ posts)
بھائ ایسی کوئ ھستی نہیں جو اللہ کی طرح غائبانہ کسی کی مراد سنے اور پوری کرے۔ آپ مجھے قرآن کی اک دعا دکھا دیں جس میں اللہ کے سوا اللہ کے کسی نبی ص کو پکارا گیا ھو ۔۔۔ اک دعا قرآن کی دکھا دیں
G bilkul Allah aik hi hey. Baki sb makhlook hy kaisey koi uskey hm palla ho sakta hey?
Ore makhlooq k paas jo b ikhteyar hey vo Allah ka ata krda hey.
Yahan ye behs nhi ho rhi bhs ye ho rhi heu k makhlook ko madad k liey pukar saktey hain k nhi.
 
Khan125

Chief Minister (5k+ posts)
بھائ بتوں سے مانگنا شرک ھے ؟؟؟ وہ بھی تو رب کی عطا ھے ۔۔۔ مطلب اگر بتوں سے مانگا جائے یہ مان کر کہ رب کی عطا ھے انکا زاتی کمال نہیں تو کیا شرک نہیں ھوگا ؟؟؟ آپ کی منطق سے تو جائز ھے اور بلکل شرک نہیں ھوگا ۔
Konsa but Rab ki ata hey? But to hain hi bejan vo kya kisi ki madad kraingey....aapki mntak b kamal hey....
Chalain aapki mntak k teht pathar k bany se mangna shirk hey gosht se baney se mangna shirk nhi?
Shirk ki definition ki bunyaad hi shirakt pe hey jo Allah k sath shareek samjhy vo shirk kr raha hey.
 
Khan125

Chief Minister (5k+ posts)
dunya men zinda se dua karwana ya madad mangne bilkul jaiz hai.....ahar kisi aisi hasti se madad mangi jai jo dunya se kinara kar gaya ho..yaani ghayeb se madad qatan shirk hai...madada sirf Allah se jo hayyul qayyoom hai. kisi cheez se ya zinda se madad lena bilkul durust hai....
Baat zinda o murda ki nhi baat shareek tehrany k aqeedey ki hey.
Agar aap zinda se b ye aqeeda rakh k maangty ho k vo Allah ka shareek hey to ye shirk hey.
Vesey Awlia ore Anbiya zinda hain.correct ur self
 
drkhan22

Senator (1k+ posts)
Konsa but Rab ki ata hey? But to hain hi bejan vo kya kisi ki madad kraingey....aapki mntak b kamal hey....
Chalain aapki mntak k teht pathar k bany se mangna shirk hey gosht se baney se mangna shirk nhi?
Shirk ki definition ki bunyaad hi shirakt pe hey jo Allah k sath shareek samjhy vo shirk kr raha hey.

دیکھیں جناب یہ آپکا اصول تھا کہ اللہ کی عطا سمجھ کر مانگنا شرک نہیں۔ اسی لئے میں نے پوچھا کہ اگر انہی بتوں سے مانگا جائے یہ مان کر کہ یہ خود نہیں بلکہ اللہ کی عطا سے دینگے کیا شرک ھوگا ؟؟
اب آپ نے اک نیا اصول بیان کردیا ھے۔۔ پہلے کو چھوڑ کر کہ نہیں جی زندہ ھونا بھی شرط ھے۔ یعنی کسی زندہ خلق سے اللہ کی عطا سمجھ کر مانگیں تو شرک نہیں آپکے مطابق مگر مردہ سے اسی اصول کے تحت مانگیں شرک ھوگا۔۔۔
عرض ھے کہ آپکو زندہ ھونے میں زیادہ مسئلہ ھو جائیگا۔ اسلئے کہ آپکو زندہ کی تعریف کرنی پڑے گی۔ میں بات آسان کر دیتا ھوں۔ بت پتھر کا ھے سب کو معلوم ھے۔ مگر یہ کسی شخصیت کی علامت ھے۔ مانگنے والا اس شخصیت سے مانگتا ھے جو اس کے نزدیک اللہ ھی کی عطا سے دیتا ھے۔ ان مانگنے والوں کیلئے وہ اللہ کے بنائ ھوئے شریک ھیں۔۔ اس کی عطا سے ھیں۔۔۔ قرآن میں لکھا ھے کہ یہ انکیلئے اللہ کے نزدیک ھونے کا زریعہ ھیں۔ سوال آپ سے ھے کہ مانگا اس بت والی شخصیت سے جائے کہ جو اللہ کی عطا سے دیگی کیا شرک نہیں ؟ مثال کے طور پر ھندو اگر ماھیشوری دیوی کو پکارے یا کرشنا و رام کو ۔۔۔۔ چاھے سامنے بت ھو نا ھو ۔۔۔ یہ مان کر کہ وہ رب کی عطا سے دیتے ھیں شرک ھے ؟؟؟؟ اس طرح کوئ ناگ دیوتا سے مانگے ؟؟؟ کوئ برگد کے درخت سے ؟؟ کوئ پارسی اللہ کی بنائ اگ سے ؟؟؟ کوئ ھنومان سے ؟؟؟ کوئ سورج دیوتا سے ؟؟؟ یہی مان کر کہ یہ اللہ کی مخلوق ھیں اور اس کے مقرر کردا ھیں۔ کیا اللہ کی عطا مان کر انکو مدد کیلئے پکارنا جائز ھے ؟؟؟

جیسے قبر آپکیلئے بزرگ کے وجود کی علامت ھے ویسے ھی بت ان لوگوں کیلئے ان ھستیوں کی علامت تھے جن کو یہ خدا کا مقرب اور تجویز کردا سمجھتے تھے۔ اللہ کو تو سب مانتے تھے اور مانتے ھیں۔ شرکت کہتے ھی اسی کو ھیں۔ اللہ کے صفات کو کسی بھی مخلوق میں ماننا چاھے وہ جاندار ھو یا بے جان۔

یہ بھی یاد رکھیں کہ یہ جاندار اور بے جان کا تصور اپکیلئے ھے۔ اللہ کی سب ثناء بیان کرتے ھیں ۔۔۔۔ پتھر ھوں، پہاڑ ھوں، چاند ستارے ھوں، سورج ھو یا کوئ اور ۔۔۔۔ سب اللہ کے حکم کے پابند ھیں۔

بلکہ یہ دیکھیں کہ زندہ تو گائے بھی ھے ۔۔۔۔ اپکے اصول پر تو وہ پوری اترتی ھے۔ زندہ بھی ھے اور اگر رب کی عطا سے مانا جائے تو گائو ماتا سے مانگنا جائز ھوا ؟؟؟؟ اب اپ اک تیسرا اصول لے آئینگے کہ نہیں اس کا انسان ھونا بھی ضروری ھے۔ مجھے معلوم ھے۔ غرض آپ نے ھر اعتراض پر اک نیا اصول بنا لینا ھے مگر اسکی دلیل کوئ نہیں۔

اسلئے یہ سمجھیں، کہ اللہ کی زات کہ سوا کسی بھی مخلوق یا بندے میں اللہ کی صفات کو ماننا جو اس کا خاصہ ھے شرک ھے۔

اب جب تک آپ اوپر کی بات پر غور کریں گے اور جواب دینگے میں ایک سادہ سا سوال کردوں ۔۔۔۔
وہ کونسی صفات ھیں اللہ کی جو اللہ کی عطا سے آپ اپنے اولیاء میں مانتے ھیں ؟؟؟ کوئ ایسی صفت الہی ھے جو صرف اللہ کی ھے اور کسی میں نہیں ؟؟؟
 
akinternational

Minister (2k+ posts)
Baat zinda o murda ki nhi baat shareek tehrany k aqeedey ki hey.
Agar aap zinda se b ye aqeeda rakh k maangty ho k vo Allah ka shareek hey to ye shirk hey.
Vesey Awlia ore Anbiya zinda hain.correct ur self
sara mas'la zinda aur murda ka hai....murda se murad hai wo insan jo iss dunya se chale gaye yaani jinhain mot aa gai...ab wo qabr men zinda hon ya murda koi farq nahin parta....zindon se mada lena hukm e ilahi hai...waliden rishtedar police janwar machine waghera waghera...ye wo asbab hain jo insani zindagi aue masail ke hal ke liye hain...
JAB BHI aLLAH KE ALAWA KISI GHAYEBSHUDA YAANI FOTSHUDA SE MADAD MANGI JAIGI SHIRK KA IRTAKAB HO GA.....SADA SI BAAT HI LAMBI BEHES KI GUNJAISH NAHIN.
yahan bunyadi tor per bunyadi to per fotshuda peeron , faqeeron, walyon imamon aur nabiyon se madad mangne ki nafi ki gai hai...warna her namaz men allah se jhoot bola jata hai ke "iyyakana'budu wa iyyakanasta'een"
 
Ye iyyaka nabudu va iyyaka nastaeen me me aapki mntk kahan likhi hey?
kisi insan se paani ka gilaas mangna shirk kion nhi ?
Kionky aap nimaz me jhoot nhi boltey, is liey aap to Allah k ilawa kisi se kuch nhi maangtey hongey.
 
Khan125

Chief Minister (5k+ posts)
drkhan22 sb ye ooper me aik comment k responce me likh chuka hun kindly isko daikh le.

Aapki mntk maan lon to phir kisi se paani ka gilaas mangna b shirk hey....
Kisi se khana mangna b shirk hey? Razzak to sirf Allah hey.....

Kisi k paas ilaaj ki khtr ja k uski help lena b shirk hey? Zindagi ore maut to Allah k hath me hey seht b usey k hath me hey.

Fore birgade valy ko aag bhujany k liey madad k liy bulana b shirk hey? Hifazat krny vala to Allah hi hey.

Kisi ka accident ho kaey usey doctor k paas le jana b shirk he? Jan bachany vala to Allah hi hey...

Bachy ki paedaish me daee ki help lena b shirk hey?
Madadgar to sirf Allah hey...

Nokri k liey kisi ko drkhwast krna b shirk hey? Rizq ka malik to sirf Allah hey...

Police me report krna b shirk hey?
Adalat me insaf mangna b shitk he? Adl o insaf krney vala to sirf Allah hey...

Hatak e izzat ka koi dawa kion krta hey.....izzat ore zilat deny wala to Allah hey.

القرآن - سورۃ نمبر 3 آل عمران آیت نمبر 169 أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَلَا تَحۡسَبَنَّ الَّذِيۡنَ قُتِلُوۡا فِىۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ اَمۡوَاتًا ‌ؕ بَلۡ اَحۡيَآءٌ عِنۡدَ رَبِّهِمۡ يُرۡزَقُوۡنَۙ

القرآن - سورۃ نمبر 9 التوبة آیت نمبر 128 أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ لَـقَدۡ جَآءَكُمۡ رَسُوۡلٌ مِّنۡ اَنۡفُسِكُمۡ عَزِيۡزٌ عَلَيۡهِ مَا عَنِتُّمۡ حَرِيۡصٌ عَلَيۡكُمۡ بِالۡمُؤۡمِنِيۡنَ رَءُوۡفٌ رَّحِيۡمٌ‏ ۞
 
Last edited:

[/QUOTE]

بھائ آپنے میری کسی بات کا جواب نہیں دیا۔ آپ نے کہا بت مردہ ھے تو میں نے کہا جس شخصیت کیلئے وہ بت بنایا گیا ھے وہ زندہ تصور کی گئ ھے ۔۔۔۔۔ مانگنا کیسے شرک ھوگا اگر مانگا اس ایمان جائے کہ وہ رب کی عطا سے دے گا ؟؟

پھر میں نے پوچھا کہ گائے زندہ ھے اور ھندو اس کو ماتا و دیوتا سمجھتے ھیں، اپکے اصول پر پوری اترتی ھے۔ رب کی عطا بھی مان لی ھندو نے اور زندہ بھی ھے مردہ نہیں ۔۔۔۔۔ اب اپکی شرائط پر اس سے مدد مانگ لیا کریں ؟؟؟؟

پھر پوچھا تھا کہ اگر کوئ ماھیشوری دیوی کو یا سراسوتی دیوی کو مدد کیلئے پکارے یہ مان کر کہ یہ اللہ کی عطا سے دیں گی ۔۔ شرک ھے یا جائز ھے ؟؟؟ اگر شرک ھے تو کس اصول پر ۔۔۔ کیونکہ آپکے اصولوں پر یہ بھی شرک نہیں۔ بت انکے بنے ھوں یا نا ھوں۔ اپکے نزدیک اللہ کی عطا سے ھو تو کوئ شرک نہیں۔ آپکا کوئ جواب نہیں آیا۔

آخر میں پوچھا تھا کہ وہ کونسی صفات ھیں جو اللہ کی عطا سے اسکی مخلوق میں ھیں اور کونسی نہیں ھیں ؟؟؟ کیا کوی ایسی صفت ھے اللہ کی جو اس نے کسی کو نہیں دی ؟؟ صرف اسی کی خاص ھے ؟؟؟ اس کا جواب بھی نہیں آیا۔

اگر آپ جواب دے دیتے ثبوتوں کے ساتھ تو اپکی بات کو میں سمجھ لیتا۔ مناطرہ نہیں ھے بلکہ اپکے عقیدے کی پیچیدگیوں کو سامنے رکھنا ھے۔ شکریہ

میں نے پوچھا تھا وہ کونسی
 
drkhan22

Senator (1k+ posts)
drkhan22 sb ye ooper me aik comment k responce me likh chuka hun

آپنے کہا کہ میری منطق سے تو یہ سب بھی شرک ھوا جیسے
گلاس مانگنا
کھانا مانگنا
فائر بریگیڈ بلوانا
نوکری لگوانا
ڈاکٹر سے علاج کروانا ۔۔۔۔۔

جناب یہ شرک نہیں۔ مگر یہ شرک ھوگا اگر آپ کسی سے غائبانہ پانی کا گلاس مانگیں گے کہ وہ ھستی غیب سے آئے اور آپکو پانی پلا دے ۔۔۔۔۔ یا غیب سے آئے اور آپکو کھانا کھلا دے ۔۔۔۔ یا اگ لگے اور اپ اس کو پکاریں کہ وہ غیب سے ھی اگ بجھا دے ۔۔۔۔۔ یا ڈاکٹر کو اپ اپنے گھر میں بیٹھے پکاریں کہ اے اللہ کے بنائے ڈاکٹر مجھے شفا دے دے اور وہ آپکو شفا دے دے ۔۔۔۔۔ آپ کریں گے تو شرک کریں گے۔ کیوں کہ یہ صفات اللہ کی ھیں ان میں کوئ شریک نہیں۔ یہ صفات اللہ نے کسی کو عطا نہیں کی ان میں کوئ شریک نہیں۔

اسیلئے عرض کیا تھا کہ اسباب کہ تحت کسی سے مدد مانگنا اللہ کی عطا سے ھی ھے اور شرک نہیں۔ مگر کسی سے غائبانہ مدد مانگنا کہ وہ سنے گا اور وھیں سے اسباب پیدا کردے گا یا؟مدد کردے گا، شفاء دے دے گا، نوکری دے دے گا، شرک ھے۔ یہ صفت صرف اللہ کی ھے اس میں کوئ شریک نہیں۔

ایسی امداد عبادت کے درجے میں ھے اسیلئے اللہ نے فرمایا ۔۔۔ ایاک نعبد و ایاک نستعین۔ اللہ (جیسے) ھم تیری ھی عبادت کرتے ھیں (ویسے ھی) ھم صرف تجھ ھی سے مدد مانگتے ھیں۔

ایسا استغاثہ جو غیبی اسباب سے ھوکہ جس سے کیا جائے وہ صفات ربوبیت رکھتا ھے شرک ھے۔ ایسی کوئ اللہ کی عطا نہیں۔

اللہ نے قرآن میں فرمایا ھے جس پر آپکا بنیاد سارا عقیدہ دھڑام سے زمین پر آگرتا ھے۔۔۔۔

الانعام ایت

Surah Al-Anaam, Verse 50:
قُل لَّا أَقُولُ لَكُمْ عِندِي خَزَائِنُ اللَّهِ وَلَا أَعْلَمُ الْغَيْبَ وَلَا أَقُولُ لَكُمْ إِنِّي مَلَكٌ إِنْ أَتَّبِعُ إِلَّا مَا يُوحَىٰ إِلَيَّ قُلْ هَلْ يَسْتَوِي الْأَعْمَىٰ وَالْبَصِيرُ أَفَلَا تَتَفَكَّرُونَ

کہہ دو کہ میں تم سے یہ نہیں کہتا کہ میرے پاس الله تعالیٰ کے خزانے ہیں اور نہ (یہ کہ) میں غیب جانتا ہوں اور نہ تم سے یہ کہتا کہ میں فرشتہ ہوں۔ میں تو صرف اس حکم پر چلتا ہوں جو مجھے (خدا کی طرف سے) آتا ہے۔ کہہ دو کہ بھلا اندھا اور آنکھ والے برابر ہوتے ہیں؟ تو پھر تم غور کیوں نہیں کرتے

اب آپکو دعوت ھے کہ دیکھیں اللہ خود نبی ص سے کہلوا رھے ھیں کہ کہہ دو کہ آپکے پاس اللہ کے عطا کئے کوئ خزانے نہیں ھیں۔ پھر مانگنا کیسا ؟؟؟؟ اب اگر اللہ نے اعلان کروا دیا ھے تو آپ کس اصول کے تحت مانگتے ھیں۔ جب نبی ص کے پاس اللہ کے خزانے نہیں تو کسی اور ولی و پیر کے پاس کہاں سے آئے ؟؟؟؟