If you ban burqa, outlaw ghoonghat too, says Javed Akhtar

naveed

Chief Minister (5k+ posts)
نئی دہلی: ناموربالی ووڈ شاعر اور اسکرپٹ رائٹر جاوید اخترکو برقع پرپابندی کے مطالبے کے جواب میں گھونگھٹ پر پابندی کا مطالبہ کرنا مہنگا پڑگیا۔

javed1.jpg


دوروزقبل جاوید اخترنے بھوپال میں ایک تقریب کے دوران ہندوانتہا پسند جماعت شیوسینا اورحکمران جماعت بی جے پی کی جانب سے بھارت میں مسلم خواتین کے برقع پہننے اورنقاب کرنے پر پابندی کے مطالبے پر کرارا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگربرقع پر پابندی کا قانون پاس ہوا تو ریاست راجستھان کی ہندو خواتین کے گھونگھٹ کرنے پربھی پابندی عائد ہونی چاہیئے، قانون برقع اورگھونگھٹ دونوں کے لیے ایک ہونا چاہئے تاہم جاوید اختر کو برقع کے حق میں بیان دینا منگا پڑگیا۔


جاوید اخترکے برقع کے حوالے سے دئیے گئے بیان کے بعد ہندو انتہا پسند جماعت کرنی سینا نے جاوید اختر کو دھمکی دی ہے کہ وہ اپنے بیان پر تین دن کے اندر معافی مانگیں ورنہ وہ انہیں ان کے گھر میں گھس کر ماردیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کرنی سینا نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں مہاراشٹرا ونگ کرنی سینا کے سربراہ جیون سنگھ سولنکی نے جاوید اختر کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ جاوید اختر اپنی حد میں رہو، ریاست راجستھان کی ثقافت پر انگلی نہیں اٹھاؤ، میں جاوید اخترکو کہنا چاہتا ہوں کہ 3 دن کے اندر اپنے بیان پر معافی مانگو ورنہ کرنی سینا کا غصہ جھیلنے کے لیےتیار رہو، کرنی سینا اس طرح کے لوگوں کو جواب دینا اچھی طرح جانتی ہے۔


جیون سنگھ نے سنجے لیلا بھنسالی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا بھنسالی صاحب سے پوچھ لینا کرنی سینا کس طرح جواب د یتی ہے، اگرراجستھان کی ثقافت پر کسی نے انگلی اٹھائی تو کرنی سینا اس کی آنکھ باہرنکالنے کی ہمت رکھتی ہے، ہم 3 دن کا وقت دے رہے ہیں معافی مانگ لو ورنہ گھر میں گھس کر ماریں گے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ہندو انتہا پسند جماعت شیو سینا نے برقع اور نقاب پر پابندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ سری لنکا نے دہشت گردانہ حملوں کے بعد نقاب پر ملک گیر پابندی عائد کردی ہے لہٰذا ہمیں بھی سری لنکا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بھارت میں نقاب اوربرقع پر مکمل پابندی عائد کردینی چاہئے۔

 

Zamaray Khan

Chief Minister (5k+ posts)
BJP and its terrorist wing RSS they both have destroyed India. Muslims like Javed have two option.

1 ZIP YOUR MOUTH & LIVE LIKE A SLAVE.
or
LEAVE INDIA FOR GOOD.
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
?جاوید اختر معافی مانگیں، نا مانگیں بھارت سیکولر ملک تھا سیکولر رہے گا

!کب تک



جب تک حالات بھارت کو سرکاری طور پر ہندو ریاست قرار دینے کی اجازت نہیں دیتے
 

Humi

Prime Minister (20k+ posts)
Ghoonghat and burqa are symbols of enforced patriarchy anyways but then again forceful banning of these is an act of patriarchy as well.