8 UK ministers & Advisers resign over Theresa May's draft Brexit deal

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
576324_1134470_01-Tharesa-May_akhbar.jpg


لندن (جنگ نیوز) وزیراعظم تھریسامے نے بدھ کی شام بریگزٹ کے حوالے سے کابینہ کی منظوری کا اعلان کیا اور دعویٰ کیا کہ کابینہ کے ارکان ان کے بریگزٹ منصوبے کی حمایت کررہے ہیں لیکن جمعرات کی صبح برطانوی کابینہ میں بغاوت کا آغاز ہوگیا اور بریگزٹ سیکرٹری ڈومینک راب کا استعفیٰ بارش کا پہلا قطرہ ثابت ہوا اور اس کے بعد مزید استعفیٰ آنے شروع ہوگئے۔

جس کے بعد صورت حال کو واضح کرنے کے لئے وزیراعظم تھریسا مے کو جمعرات کی شام پریس کانفرنس کرنا پڑی، جس میں انہوں نے اس دعویٰ کی نفی کی کہ وہ وزارت عظمیٰ چھوڑ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس عمل کو مکمل کریں گی اور ایسا فیصلہ کریں گی، جو ملک اور اس کے عوام کے لئے بہتر ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو یورپین یونین سے اخراج کے پلان (بریگزٹ) کی کابینہ سے منظوری کے بعد وزیراعظم تھریسا مے کو کابینہ میں بغاوت کا سامنا کرنا پڑا اور جمعرات کی صبح ڈومینک راب کے مستعفی ہونے کے بعد ورک اینڈ پنشن سیکرٹری ایتھر میکو نے

بھی استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا۔ جس کے بعد جونیئر ناردرن آئر لینڈ منسٹر شیلش وارا، جونیئر بریگزٹ منسٹر سوٹلا بریومین، دو پارلیمنٹری پرائیویٹ سیکرٹریز اور دو دیگر معاونین نے بھی استعفیٰ دے دیا، ملک کی ناہموار سیاسی صورت حال کا اثر ملک کی معیشت پر بھی پڑا ہے، جس سے پائونڈ کی قدر میں کمی کے علاوہ سٹاف ایکسچینج بھی مندی کا شکار رہا۔ قبل ازیں وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں اراکین پارلیمنٹ سے بھی خطاب کیا۔

جہاں ان کا کہنا تھا کہ برطانوی عوام ہمارے ساتھ ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ یہ معاملہ جلد نمٹے جبکہ اپوزیشن لیڈر جیرمی کوربن نے بریگزٹ کے حوالے سے ڈیل کرنا مناسب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت خود اپنی متعین کردہ حدود کو عبور کررہی ہے۔ یورپی یونین کے مذاکرات کرنے والے مرکزی کردار میثل بارنیے نے کہا تھا کہ برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کے معاہدے میں فیصلہ کن پیش رفت ممکن ہے جبکہ بیک بینچر جیکب ریس موگ نے وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کا لیٹر بھی سر گراہم بریڈی کے حوالے کردیا ہے۔ تحریک عدم کے حوالے سے ووٹنگ اسی صورت میں ممکن ہوگی جب ایسے 48خطوط پیش کئے جائیں گے جبکہ ابھی ایسی صورتحال نہیں ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران تھریسا مے نے اس بات کا اقرار کیا کہ معاہدے میں چند مشکل فیصلے بھی کرنے پڑے ہیں۔

https://jang.com.pk/news/576324-europe
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Some time I wounded how all UK previous and current Gov playing like puppet of USA.as Pakistanis previous Gov were..??Apart from self imposed threats from Russia..what else forced UK to play in the hands of USA....???
 

akinternational

Minister (2k+ posts)
ALLAH AISI QOMON KO AISE HI TABAH KARTA HAI.....IN GORON KI AQL KHABT HO CHUKI HAI KYUNKE AB CHORI AUR DAKE KA PAISA NAHIN AARAH DUNYA BHAR SE......
inke pass peene ka paani nahin hai agar barish na ho aur barish kam ho rahi hain....khane ko ko bhi fish n chips hota hai lekin fish bhi global warming ki waajah se thnade samndron men bhag rahi hai.....sari Gas aur Oil Scotland se aata hai, jo Brexit ke baad in se alag ho jaiga....inki izzat aur waqar khatm ho chuka hai ab inka ehmaqana ghuroor bhi khatm ho jaiga.....Allah inhain zaroor millions insanon ko qatl aur zaleel karne, aurton ko se zina biljabr karne aur dake marne ki saza de ga......gore ke ghulamon ab Allah ki ghulami ki taraf aa jao..