35 expat pilgrims dead in Saudi bus crash near Madina

naveed

Chief Minister (5k+ posts)

E5B3413D-D275-4322-BE74-B080403639D4_w1023_r1_s.jpg


ویب ڈیسک —
سعودی عرب کے شہر مدینہ کے قریب ٹریفک حادثے میں کم سے کم 35 افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے ہیں۔

سعودی عرب کے سرکاری میڈیا کے مطابق حادثہ بدھ کو اس وقت پیش آیا جب زائرین سے بھری بس مال بردار گاڑی سے ٹکرا گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو الحمنہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایشیائی اور عربی زائرین شامل ہیں۔ مقامی میڈیا پر نشر کی جانے والی تصاویر میں بس میں لگی آگ دیکھی جاسکتی ہے۔

اس سے پہلے اپریل 2018 میں بس اور فیول ٹینکر کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں 4 برطانوی زائرین ہلاک اور 12 زخمی ہوئے تھے۔

جنوری 2017 میں ہونے والے ایک منی بس حادثے میں دو ماہ کے بچے سمیت 6 برطانوی زائرین مدینہ سے مکہ جاتے ہوئے ہلاک ہوئے تھے۔

ستمبر 2015 میں حج کے موقع پر ہونے والی بھگدڑ کی وجہ سے 2300 زائرین ہلاک ہوئے تھے۔ جن میں سیکڑوں ایرانی بھی شامل تھے۔

اسی سال حج کے موقع پر مکہ کی مسجد الحرم کے صحن میں گرنی والی کرین سے 100 زائرین بھی ہلاک ہوئے تھے۔

 
Last edited by a moderator:
RIYADH: Thirty-five pilgrims were killed and four others injured after a bus collided with another heavy vehicle on Wednesday, the Saudi Press Agency reported quoting a police spokesman.

The ill-fated bus were carrying Asian and Arab pilgrims when it collided with a heavy vehicle (loader) at Al-Akhal Center in Madinah. As result 35 pilgrims were dead and the 4 of its passengers were injured," Saudi Press Agency, citing a spokesman for Madinah police, reported.............................