یہ جرنل، کرنل بے غیرت کے نعرے بلند کرنے والے کردار

Majid Sheikh

MPA (400+ posts)
کیوں بھائی آپ ہندو مذہب سے متاثر لگتے ہو جہاں پر اچھائی کے لئے ایک خدا ہے تو برائی کے لئے دوسرا خدا ، پیدا یک خدا کرتا ہے تو مارتا دوسرا والا ہے۔ پر ہم مسلمان تو ایک خدا پر یقین رکھتے ہیں

ہمارا تو یہ عقیدہ ہے کہ اس دنیا میں ایک پتہ بھی اس کی مرضی کے بنا نہیں ہلتا تو یہ میر جعفر جیسے کردار پیدا کرنے کے لئے کوئی بھگوان آتا ہے کیا ؟ شیطان کو کس نے پیدا کیا ؟

بات برائے بات اور تنقید برائے تنقید کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا سوائے اس کے آپ وقتی طور پر کچھ واہ واہ لوٹ لو پر تعمیری بات کرنے کے لئے سوچنا اور سمجھنا پڑتا ہے جو کہ ن لیگ کے میڈیا سیل والےنہیں کر سکتے ہیں کیوں کہ ان کو تو پرچی کے مطابق چلنا ہوتا ہے۔
اس کا مطلب ہے آپ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ اچھائی بھی خدا کرتا ہے اور برائی بھی۔۔۔ اگر برائی بھی خدا ہی پیدا کرتا ہے تو پھر شیطان بے چارے کو کیوں بدنام کیا ہوا ہے۔۔؟؟؟
 
Irfan_balouch

Senator (1k+ posts)
اس کا مطلب ہے آپ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ اچھائی بھی خدا کرتا ہے اور برائی بھی۔۔۔ اگر برائی بھی خدا ہی پیدا کرتا ہے تو پھر شیطان بے چارے کو کیوں بدنام کیا ہوا ہے۔۔؟؟؟
بہت سادہ باتیں ہیں جی پر سمجھو گے تو بات بنے گی۔ انسان رحم دل بھی ہوتا ہے اور انسان قاتل بھی ہوتا ہے ۔ اچھائی برائی کا پیمانہ اعمال ہیں تخلیق نہیں دوسرا کائنات کی ایک ایک تخلیق کا ذمہ دار وہی ذات باری ہے انسانی فضلے میں پیدا ہونے والی جان بھی اس کی مخلوق ہے اور وہ کہتا ہے کہ اسے اپنی مخلوق سے پیار ہے اور اسی مخلوق کو آپ گندگی گردانتے ہو۔ خدا کی خدائی کو انسانی پیمانوں پر پرکھو گے تو بہت غلطی کرو گے
 
Sonya Khan

Minister (2k+ posts)
فرد قائم ربط ملت سے ہے تنہا کچھ نہیں ، موج ہے دریا میں بیرون دریا کچھ بھی نہیں۔ فوج ہماری ہے اوپر سے نہیں آئی ہے اس میں غلطیاں بھی ہوں گی ان کو درست کیا جائے گا اور اس کی درستگی کے لئے آواز بھی اٹھائی جائے گی پر اس بات کا پردہ لے کر میں کبھی بھی انڈیا اور دوسری طاقتوں کا آلہ کار نہیں بنوں گا۔ بلوچستان میرا اپنا علاقہ ہے مجھے پتہ ہے کہ کون اٹھایا جاتا ہے اور کون غائب ہوتا ہے۔ایجنسیاں اگر کسی کو اٹھا کر لے کر جاتی ہیں تو ضرور اس کے پیچھے کوئی بات ہوتی ہے ورنہ ایسے مجھے اور آپ کو کیوں نہیں اٹھا کر لے جایا جاتا؟ بلوچ لوگ پاکستان کے ساتھ ہیں اور جو شر پسند عناصر زور بازو بلوچ عوام کو یرغمال بنانے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں ان کے ساتھ مزید سختی کے ساتھ پیش آنا چاہئے۔ باغ کی جب تراش خراش ہوتی ہے تو حقیقت میں اس کے بھلے کے لئے ہی ہوتی ہے
القائدہ بنائی تو بہت اچھا کیا مزید کرنا چاہئے۔ ہم چاروں طرف سے دشمنوں سے گھرے ہوئے ہیں۔ ہماری فوج ہماری ہی نمائندگی کر رہی ہے ہم ہتھیار ڈالنے والوں میں سے نہیں بلکہ لڑنے والوں میں سے ہیں۔
Well said .... Each word is a gem ..... Very eloquently put forward ..... I wish I could write that well in Urdu .... :) But I can’t ...:(
 
Irfan_balouch

Senator (1k+ posts)
Well said .... Each word is a gem ..... Very eloquently put forward ..... I wish I could write that well in Urdu .... :) But I can’t ...:(
بہت بہت شکریہ میرے بے ربط جملوں کے لئے تعریفیہ کلمات ادا کرنے کے لئے۔
 
Irfan_balouch

Senator (1k+ posts)
And I would have written ‘tarifi’ instead of ‘tarifia’ ..... wonder which one is correct .... ?
جملے کے لحاظ سے لفظ منتخب کیے جاتے ہیں جو جملہ میں نے لکھا اس کے لئے تعریفیہ ہی موضوع ہے۔
 
Majid Sheikh

MPA (400+ posts)
بہت سادہ باتیں ہیں جی پر سمجھو گے تو بات بنے گی۔ انسان رحم دل بھی ہوتا ہے اور انسان قاتل بھی ہوتا ہے ۔ اچھائی برائی کا پیمانہ اعمال ہیں تخلیق نہیں دوسرا کائنات کی ایک ایک تخلیق کا ذمہ دار وہی ذات باری ہے انسانی فضلے میں پیدا ہونے والی جان بھی اس کی مخلوق ہے اور وہ کہتا ہے کہ اسے اپنی مخلوق سے پیار ہے اور اسی مخلوق کو آپ گندگی گردانتے ہو۔ خدا کی خدائی کو انسانی پیمانوں پر پرکھو گے تو بہت غلطی کرو گے

بات تو واقعی بہت سادہ ہے۔۔ اگر خدا قادرِ مطلق ہے اور دنیا میں پھر بھی برائی ہے تو وہ برائی کا ذمہ دار ہے اور اگر برائی ختم کرنا اس کے بس سے باہر ہے تو وہ قادرِ مطلق نہیں۔ بات تو واقعی بہت سادہ ہے۔
 
Irfan_balouch

Senator (1k+ posts)

بات تو واقعی بہت سادہ ہے۔۔ اگر خدا قادرِ مطلق ہے اور دنیا میں پھر بھی برائی ہے تو وہ برائی کا ذمہ دار ہے اور اگر برائی ختم کرنا اس کے بس سے باہر ہے تو وہ قادرِ مطلق نہیں۔ بات تو واقعی بہت سادہ ہے۔
بچے ہو تو نہیں پر بچوں جیسی باتیں کر رہے ہو۔