یوم مزدور ۔۔۔ حبیب جالب

Doctor sb

Senator (1k+ posts)
یوم مئی ----- حبیب جالب
--------------------------
کوئی جاکر جالب کو خبر کرے کہ وطن عزیز میں مزدور آج بھی سرمایہ دار کے شکنجے میں پھڑپھڑا رہا ہے- غاصب اشرافیہ سے آج بھی وہ اپنے جائز حقوق کا طلبگار ہے- سنگدل حکمرانوں سے آج بھی امیدیں لگاۓ بیٹھا ہے- افسوس، عشروں بعد بھی مزدور کی قسمت نہ بدلی!ۓ

صدا آ رہی ہے مرے دل سے پیہم
کہ ہوگا ہر اک دشمن جاں کا سر خم

نہیں ہے نظام ہلاکت میں کچھ دم
ضرورت ہے انسان کی امن عالم

فضاؤں میں لہرائے گا سرخ پرچم
صدا آ رہی ہے مرے دل سے پیہم

نہ ذلت کے سائے میں بچے پلیں گے
نہ ہاتھ اپنے قسمت کے ہاتھوں ملیں گے

مساوات کے دیپ گھر گھر جلیں گے
سب اہل وطن سر اٹھا کے چلیں گے

نہ ہوگی کبھی زندگی وقف ماتم
فضاؤں میں لہرائے گا سرخ پرچم
 

boss

Senator (1k+ posts)
مزدوروں کے عالمی دن پہ دو سال پہلے تک پیپلزپارٹی کے بینرز کچھ ایسے ہوا کرتے تھے

پھر
عمران خان کی حکومت آگئی اور دونوں چور پارٹیاں مل کر عمران خان کی حکومت کا مقابلہ کرنے لگ گئیں


?

EW6t_SWWAAEyCMY