ہمیں فاشسٹ کہنے والوں نے خود میڈیا میں تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کی،وزیراعظم

12pmmedia.jpg

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس ہوا جس میں وزارت اطلاعات نے اشتہارات سے متعلق بریفنگ دی۔ وزارت اطلاعات نے کارروائی کے حوالے سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا، اجلاس میں مریم نواز کی آڈیو ٹیپ پر بھی گفتگو ہوئی۔


وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کہتے کہ ہم میڈیا پر پابندی لگا رہے جب کہ خود ان کا کچا چٹھا سب کے سامنے آ گیا ہے، ان لوگوں نے میڈیا میں تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کی، بتایا جائے کہ آخر مریم نواز کس حیثیت سے حکومتی میڈیا سیل چلا رہی تھیں؟ یہ کہتے کہ ہم میڈیا پر پابندی لگا رہے جب کہ خود ان کا کچا چٹھا سب کے سامنے آ گیا ہے۔

اجلاس میں مہنگائی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے آٹا اور یوریا کھاد کے بحران کا ذمہ دار مافیا اور سندھ حکومت کو قرار دے دیا۔
 
Advertisement
Sponsored Link