ہاں میں بوٹ پالشیا ہوں

نادان

Prime Minister (20k+ posts)
ہاں ..میں بوٹ پالشیا ہوں ..اور مجھے یہ بات کہنے میں کوئی شرمندگی بھی نہیں ..اگر کسی کو نواز کے گن گانے میں عار نہیں ..اگر کوئی عمران کی ہر حال میں مدح سرائی کرنے کو تیار ہے ..کوئی مردہ بھٹو کو زندہ رکھے ہوئے ہے ... .تو میں اپنے محافظوں کے بوٹ پالش کرنے میں کیوں شرماؤں .
غلط بات کو غلط بات سے ہی صحیح ثابت کرنے کی کوشش اب آپ کو کیسی لگتی ہے ..اسی میں سب جواب ہے ...

جس دن جب آپ سچے پکے محب وطن پاکستانی بن کر انصاف سے سب کے گناہ سب کے کھاتے میں ڈالیں گے ..اس دن میرا بھی چیری بلاسم کا خرچہ بچ جائے گا ..جو مجھ غریب پر آ پڑا ہے ....

اگر آپ انصاف سے پاکستان کے حالات کا جائزہ لیں اور دیکھیں کہ اس کو اس حال میں پونچھانے کا ذمہ دار کون کون ہے تو سب کے ہاتھ رنگے نظر آئیں گے ...کیا فوج . کیا سیاست دان ..اور ان کو تو چھوڑیں ہم عوام بھی کم نہیں ہیں ..ہم نے بھی نفرتوں کی فصل کل بھی بوئی تھی اور آج بھی آبیاری کر رہے ہیں ..کہیں دور جانے کی ضرورت نہیں ہے ..اسی فورم کو دیکھ لیں ..نظریاتی اختلاف ذاتی دشمنی میں تبدیل کرنے کی رسم تو یہاں بھی موجود ہے ..
اب یہاں میں ہر اس ممبر کو ویلکم کہنا چاہوں گی جو بنا غصہ کے اس نتیجہ تک پونچھنے کی جستجو میں مدد کریں جو ہم اس حال تک پونچھے ...
سہراب جی ..آپ اپنا غصہ اس تھریڈ کی دہلیز پر چھوڑ کر چائے بسکٹ کے ساتھ آئیے گا ..
 
Last edited by a moderator:

Atif

Chief Minister (5k+ posts)

وہ دور ہو تو بجا ترکِ دوستی کا خیال
وہ سامنے ہو تو کب اختیار اپنا ہے

بلا سے جاں کا زیاں ہو ، اِس اعتماد کی خیر
وفا کرے نہ کرے پھر بھی یار اپنا ہے
:(

Night_Hawk

Siasat.pk - Blogger
کہیں دور جانے کی کیا ضرورت ہے۔
اسی فورم پر دیکھ لیں۔
اختلاف رائے ایک دوسرے کو ایک دوجے کا دشمن بنا دیتی ہے۔
تہذیب کی تمام حدود پار کر کے ایک دوجے کو گالم گلوچ سے نیچا گرانے کی کوشش کرتے ہیں اور خود ہی بد تہذیبی کی گھرائیوں میں پہنچ جاتے ہیں۔
خدارا ہوش سمنبھالیں ۔

نادان

Prime Minister (20k+ posts)
مجھ سے لوگ ٹیگ نہیں ہو رہے

@mhafeez,@e_dictetor , @taban, @dildar,@gorgias, @haristotle,@khandimaghi,@uturninqlabi,@tariisb,@sam sam
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)
کہیں دور جانے کی کیا ضرورت ہے۔
اسی فورم پر دیکھ لیں۔
اختلاف رائے ایک دوسرے کو ایک دوجے کا دشمن بنا دیتی ہے۔
تہذیب کی تمام حدود پار کر کے ایک دوجے کو گالم گلوچ سے نیچا گرانے کی کوشش کرتے ہیں اور خود ہی بد تہذیبی کی گھرائیوں میں پہنچ جاتے ہیں۔
خدارا ہوش سمنبھالیں ۔

تب ہی عرض کیا ہے کہ غصہ دہلیز کے باہر اور ٹھنڈا پانی بسکٹوں کے ساتھ لے کر آئیے
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)
بہت سے نام رہ گئے ہیں ..وہ جن سے میں وعدہ کرتی رہی ..تھریڈ بنانے کا ..پلیز دعوت نامہ قبول کریں
 
Atif

Chief Minister (5k+ posts)
اگر کوئی مان ہی کرچی کرچی کر دے

کوئی جان بوجھ کر تھوڑا ہی نہ مان کرچی کرچی کرتا ہے؟؟ کوئی نہ کوئی وجہ ہوتی ہے، پہلے اس وجہ کو بیچ سے نکالیں۔ ہوسکتا ہے دوسرے کو بھی آپ سے وہی گلہ ہو جو آپکو اس وقت کسی سے ہے۔ میری مانیں گلِے چھوڑ کر گلَے لگالیں۔ آئی وش کہ یہ گلہ آپکو مجھ سے ہو۔(bigsmile)۔
 
Haris Abbasi

Minister (2k+ posts)
بیشک عمران خان سے بھی ماضی میں بہت غلطیاں ہوئیں مگر ہمیں آرمی کی غلطیوں پر آنکھیں بند نہیں کرنی چاہیے .کوئٹہ میں جو اتنا بڑا واقعہ ہوا کیا یہ حساس اداروں کی ناکامی نہیں ؟ .جی بلکل یہ حساس اداروں کی ناکامی ہے
 
Haristotle

Minister (2k+ posts)
جس دن ہم اپنی رائے کو الہامی اور ڈوائن سمجھنا چھوڑ دیں گے اس دن ہمیں کوئی دوسرا بوٹ پالیشیا نہی لگے گا

جان لیں کہ ہم غلط بھی ہو سکتے ہیں اور ہم سے متصادم نقطہ نظر درست بھی ہو سکتا ہے ، اگر ہم خود میں سچائی کومان لینے کی اہلیت پیدا کر لیں تو کبھی نظریاتی اختلاف ذاتی عناد کی وجہہ نہی بنے گا
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)

کوئی جان بوجھ کر تھوڑا ہی نہ مان کرچی کرچی کرتا ہے؟؟ کوئی نہ کوئی وجہ ہوتی ہے، پہلے اس وجہ کو بیچ سے نکالیں۔ ہوسکتا ہے دوسرے کو بھی آپ سے وہی گلہ ہو جو آپکو اس وقت کسی سے ہے۔ میری مانیں گلِے چھوڑ کر گلَے لگالیں۔ آئی وش کہ یہ گلہ آپکو مجھ سے ہو۔(bigsmile)۔

میں خود کو کافی فئیر انسان سمجھتی ہوں ..اور بجا طور پر سمجھتی ہوں ..اگر تھوڑا بھی لکھنا پڑھنا آتا ہے تو اپنے میسجیز پڑھ لیں اور ترازو میں رکھ کر تولیں ..میرا ہی پلڑا بھاری نکلے گا ..میرے وزن کی وجہ سے نہیں ..میرے انصاف حق سچ کی وجہ سے
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)
جس دن ہم اپنی رائے کو الہامی اور ڈوائن سمجھنا چھوڑ دیں گے اس دن ہمیں کوئی دوسرا بوٹ پالیشیا نہی لگے گا

جان لیں کہ ہم غلط بھی ہو سکتے ہیں اور ہم سے متصادم نقطہ نظر درست بھی ہو سکتا ہے ، اگر ہم خود میں سچائی کومان لینے کی اہلیت پیدا کر لیں تو کبھی نظریاتی اختلاف ذاتی عناد کی وجہہ نہی بنے گا

بات یہ ہے کہ ہم اپنے کہے کو ہی حرف آخر مان لیتے ہیں ..دل دل میں میں بھی ایسا ہی کرتی ہونگی / کرتی ہوں ...
ابھی اصل تو باوا جی کا انتظار ہے اور اس کے ساتھ ہی ڈکٹیٹر کا ..تاکہ محفل گرم ہو ...
 
Night_Hawk

Siasat.pk - Blogger

تب ہی عرض کیا ہے کہ غصہ دہلیز کے باہر اور ٹھنڈا پانی بسکٹوں کے ساتھ لے کر آئیے

ٹھنڈا پانی بسکٹوں کے ساتھ اور اگر اچھی سی چائے بھی ہو تو اچھی بات ہوگی۔

نادان

Prime Minister (20k+ posts)
بیشک عمران خان سے بھی ماضی میں بہت غلطیاں ہوئیں مگر ہمیں آرمی کی غلطیوں پر آنکھیں بند نہیں کرنی چاہیے .کوئٹہ میں جو اتنا بڑا واقعہ ہوا کیا یہ حساس اداروں کی ناکامی نہیں ؟ .جی بلکل یہ حساس اداروں کی ناکامی ہے

یہاں عمران ، نواز یا بھٹو کا ویسے ذکر نہیں اور نہ ہی فوج کا ..یہاں میں اپنے رویوں پر بات کرنا چاہوں گی ...ہم میں لچک کیوں نہیں ..
یہ قصہ بہت پرانا ہے ..اتنا ہی پرانا ..جتنا پاکستان ہے ..
ہم نے کھوج کرنی ہے کہ ہم اس حال تک کیسے پونچھے ..پاکستان کیسے دو لخت ہوا ..آرمی کو کیوں شرمندگی سے دو چار ہونا پڑا

ایسی ہی بہت سی باتیں
 
Atif

Chief Minister (5k+ posts)
میں خود کو کافی فئیر انسان سمجھتی ہوں ..اور بجا طور پر سمجھتی ہوں ..اگر تھوڑا بھی لکھنا پڑھنا آتا ہے تو اپنے میسجیز پڑھ لیں اور ترازو میں رکھ کر تولیں ..میرا ہی پلڑا بھاری نکلے گا ..میرے وزن کی وجہ سے نہیں ..میرے انصاف حق سچ کی وجہ سے

آپکا ایک بڑا پرانا اور مشہور ڈائیلاگ ہے کہ پرانے بیگیج کو لے کر کب تک چلیں گے؟؟ اس فورم پر پہلی بار بھی آپ کو ہی سوری کہا تھا اور آخری بار بھی آپ کو ہی سوری کہہ رہا ہوں۔ جانے دیجئے۔ آپکی اس بیگیج والی بات کو میں نے تو پلے سے باندھ لیا آپ خود بھول گئیں، لیکن خیر ہے میں اب آپکے پلے بندھ چکا ہوں، آپ جان چھڑائیں گی بھی تو نہیں چھوڑوں گا۔ آئی پرامس(bigsmile)۔
 
:lol:

:bigok: