کیا واقعی جناب غلام سرور خان،اسد عمر اور حماد اظہر تینوں مرکزی وزیر پاکستانی غربت ختم کرنے میں مخلص نہیں؟

SAYDANWAR

Senator (1k+ posts)
اگر غور سے عمران خان کی کابینہ کے وزیروں انکے محکماتی قلمدانوں اور انکے بیانات کا غور سے مشاہدہ کیا جائے تو انکی اپنے اپنے امور میں غیر دلچسپی اور بیانات سنکر آپ باآسانی انکے منفی کردار اور انکی عدم دلچسپی سے یہ نتیجہ اخز کرلینگے کہ انہیں ملک کو مالی بحران سے نکالنے میں کوئی دلچسپی نہیں،بس اپنی تنخواہوں اور مراعات تک کا حصول روزانہ پابندی سے حاضری اور کیبنیٹ میٹنگز میں شمولیت پر مجبور کرتا ہے۔

چند ماہ ہوئے جناب غلام سرور خان صاحب ایک مرتبہ عمران خان کی کڑوی گفتگو اور ناراضگی کا شکار بھی ہوئے تھے،ایکزان موبل کی آف شور ڈریلنگ کے سلسلے میں ۔اسکے بعد موصوف کا اپنا ٹیویز پر یہ بیان کہ کہ واقعی ہملوگ قطعا چارج لینے کی توقع تک نہ رکھتے تھے اور جو منسٹری مجھے دی گئی اسکا مجھے کوئی تجربہ اور میں نے ہوم ورک تک نہیں کیا تھا۔
کل کی میٹنگ میں انکا شیخ رشید کو تلخ جواب کہ میں نے آرڈر کردئیے ہیں کہ تمام آئل کی ترسیل بزریعہ ریلوے ویگن کیجائیں مزید یہ کہ شیخ صاحب آپ نمبر اسکورنگ بہت کرتےہیں،میرے نزدیک شیخ صاحب کی چستی وقت کاتقاضہ ہے اور محترم غلام سرور خان کی سستی ملک میں مایوسی اور عدم استحکام کی دلیل۔

اب حماد اظہر کے گیس کے پریشر کو دیکھئے وہ بھی پریشر فری بہت پرسکون اطمننان سے بیٹھے دکھتے ہیں انہیں بھی کسی پریشر کی پریشانی نہیں۔آئیے آخر میں مرحوم جنرل صاحب کے صاحبزادے کا ٹریک ریکارڈ اور ملک کی گرتی جی ڈی پی کو دیکھتے ہیں بغیر آئل،بجلی اور گیس آئی ایم ایف کی ان چیزوں پر قیمت بڑھانے کے مطالبے سے ملک کی سسکتی داخلی صنعتیں اپنی پیداوار کی گراوٹ سے کیسے بچ سکتیں ہیں موصوف جھوٹ بول کر اور کہانیاں سنا کر آئی ایم ایف سے ضرورت اور مطالبے کے 22 بلیئن ڈالر کی بچائے قسطوں میں 6 بلیئن پر شنید ہے ترخادئے جانے والے ہیں

،پھر چھ ماہ بعد کیا ہوگا کہہ رہے ہیں آخری مرتبہ آئی ایم ایف سے لے رہے ہیں پھر شاید خراب حالات میں مستفی ہوجائیں یا جبری رخصت ؟مجھے پاکستان سے امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر غرض ہے میں موصوف کی توجہ ""آزر بائی جان "' کی اس فراغدلانہ ادھار تیل بیچنے کی پیشکش کی طرف مبزول کراتا ہوں جسمیں آزر بائی جانی ڈیفرڈ ادائیگی پر تیل دینے پر تیار ہیں۔"اندھا کیا چاہے دو نین " پکا آم ڈالی سے ٹوٹ کر خود آپکے کشکول میں گرنا چاہتا ہے فورا لمبے دورانیئے کے وعدے پر تیل پی جائیے سمجھیں اماراتی ڈالر کی جگہ من سلوا اوپری ریاستوں بلکہ آسمان سے گر رہا ہے،احتیاط اور خاموشی سے جونک بن جائیے،آپکو معلوم ہی ہے اللہ بھلا کریگا آپ کیا کرسکتے ہیں۔
 
Last edited by a moderator: