کیا مصباح الحق کو کوچ اور چیف سیلکٹر وزیراعظم نے بنوایا؟

misb11.jpg


کیا مصباح الحق کو کوچ اور چیف سیلکٹر وزیراعظم نے بنوایا؟ فواد عالم کا کیرئیر تباہ کرنے کے پیچھے مصباح الحق کا ہاتھ؟ سابق کوچ اور کپتان مصباح الحق نے تمام سوالوں کا جواب دیدیا

صحافی نے دوران انٹرویو مصباح الحق سے سوال کیا کہ آپکا تعلق بھی میانوالی ہے اور وزیراعظم پاکستان کا تعلق بھی میانوالی سے ہے تو یہ باتیں بھی سامنے آئیں کہ آپکو چیف سیلیکٹر اور ہیڈکوچ بنوانے کے پیچھے وزیراعظم عمران خان کا ہاتھ تھا۔

مصباح الحق نے اس کی تردید کی اور کہا کہ عمران بھائی کا کوئی عمل دخل نہیں تھا، مجھے کوچ اور چیف سیلیکٹر بنانا کرکٹ بورڈ کا فیصلہ ہوتا، اگر عمران بھائی نے بنایا ہوتا تو ابھی تک مجھے ہی رہنا چاہئے تھا۔


ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے حال ہی کرکٹ چھوڑی تھی، میں چاہتا تھا کہ میں پاکستانی ٹیم کی ذمہ داری لوں کیونکہ جو پلئیرز کھیل رہے ہیں وہ میرے ساتھ بھی کھل چکے ہیں اور میں انہیں اچھی طرح جانتا ہوں اسلئے سمجھتا تھا کہ میں بہترانداز میں یہ کام کرسکتا ہوں۔

مصباح الحق نے مزید کہا کہ وہ بحیثیت کوچ اور چیف سیلیکٹر ناکام نہیں ہوئے،پاکستان میں یہ مشکل نہیں ہے کہ آپ کوئی کام نہیں کرسکتے بلکہ سب سے مشکل چیز خوامخوا کے پریشر ہیں۔ یہاں کسی کی پرفارمنس دیکھے بغیر پہلے ہی طوفان برپا کردیا جاتا ہے۔میرے لئے یہی چیلنج تھا۔

صحافی نے سوال کیا کہ کیا فواد عالم کاکیرئیر تباہ کرنے میں آپکا ہاتھ ہے؟ جس پر مصباح الحق کا کہنا تھا کہ میری کپتانی میں فوادعالم کی جگہ نہیں بن پائی کیونکہ مڈل آرڈر میں یونس خان، اظہرعلی اور اسد شفیق اچھا پرفارم کررہے تھے۔ میرے اور یونس خان کے جانے کے بعد فوادعالم کی جگہ بنی۔

کوچنگ چھوڑنے کی وجہ بتاتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ جو ٹیم سیلیکٹ ہوئی تھی وہ میری توقعات پر نہیں سیلیکٹ ہوئی تھی اسلئے میں نے کوچنگ چھوڑنا ہی مناسب سمجھا کیونکہ منیجمنٹ تبدیل ہوچکی تھی اور رمیز راجہ چئیرمین پی سی بی بن چکے تھے۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

تنقید سے قطع نظر، مصباح الحق ایک بہترین کھلاڑی اور بہترین کپتان تھا
آپ اس بات سے اتفاق نہ کرنے کا حق رکھ سکتے ہیں
 

Imjutt

MPA (400+ posts)
he was consist and dependable ,,, not like Afridi always disappointed when needed except some flukes.... same thing is and will be Shaheen. He is being promoted so much for a little he has done....