کار سوار لڑکی سے نازیبا حرکات کرنے والے تین پولیس اہلکار گرفتار

9.jpg

فیصل آباد میں کار سوا لڑکی سے بدسلوکی اور نازیبا حرکات کرنے والے تین پولیس اہلکار گرفتار کرلیے گئے ہیں۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فیصل آباد میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا جس میں مبینہ طور پر پولیس اہلکار نے تلاشی کیلئے روکی گئی کار میں سوار لڑکی کے ساتھ بدسلوکی اور نازیبا حرکات کیں۔

گاڑی چلانے والے لڑکے نے واقعہ کے بعد ایف آئی آر درج کروائی اور موقف اپنایا کہ وہ اپنی کزن کے ساتھ شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد گھر واپس جارہا تھا کہ کینال روڈ پر تعینات پولیس اہلکاروں نے گاڑی رکوائی اور تلاشی دینے کا حکم دیا۔

لڑکے کے مطابق پولیس اہلکاروں نے 2 گھنٹے تک ہمیں سڑک پر روکے رکھا اور اس دوران ہمیں ہراساں کیا جاتا رہا، ایک پولیس اہلکار کی جانب سے لڑکی کی جامہ تلاشی لینے کی کوشش کی گئی اور اس سے نازیباحرکات بھی کیں۔

پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق واقعہ میں ملوث تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے اور تفتیش کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔
 
Saboo

Prime Minister (20k+ posts)

لڑکی کی تلاشی لینے والے پولیس اہلکار کا کہنا یہ ہے کہ ہمیں شک تھا لڑکی نے کہیں اپنے
زیر جامہ منشیات نہ چھپا رکھی ہوں؟ تلاشی پولیس کے قوانین و ضوابط کے عین مطابق
لی گیی …..اب اس میں کیا ?
 
Haha

Minister (2k+ posts)
لڑکی کی تلاشی لینے والے پولیس اہلکار کا کہنا یہ ہے کہ ہمیں شک تھا لڑکی نے کہیں اپنے
زیر جامہ منشیات نہ چھپا رکھی ہوں؟ تلاشی پولیس کے قوانین و ضوابط کے عین مطابق
لی گیی …..اب اس میں کیا ?
مگر قواعد ضوابط یہ کہتے ہیں کہ خواتین کی جامہ تلاشی صرف لیڈی اہلکار ہی لے سکتی ہے
 
Saboo

Prime Minister (20k+ posts)
مگر قواعد ضوابط یہ کہتے ہیں کہ خواتین کی جامہ تلاشی صرف لیڈی اہلکار ہی لے سکتی ہے
ہاہاہا...تو کیا آپ سمجھتے ہو پاکستانی پولیس سب کام قوانین و ضوابط کے تحت
کرتی ہے؟...اگر آپ ہوتے تو ابھی تک لیڈی اہلکار کے آنے کا انتظار کر رہے ہوتے..
اور آپ پر لڑکی کو خواہ مخواہ حبس بیجا میں رکھنے کا پرچہ کٹ چکا ہوتا. ?